• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پنجاب: تین ہفتوں میں ریکارڈ 2 لاکھ مقدمات کے فیصلے

شائع November 6, 2020
صوبہ بھر کی سول عدالتوں میں ایک لاکھ 47 ہزار595 جبکہ سیشن عدالتوں میں 50 ہزار 418 مقدمات کے فیصلے کیے گئے — فائل فوٹو
صوبہ بھر کی سول عدالتوں میں ایک لاکھ 47 ہزار595 جبکہ سیشن عدالتوں میں 50 ہزار 418 مقدمات کے فیصلے کیے گئے — فائل فوٹو

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے بعد پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں تین ہفتوں کے دوران ریکارڈ فیصلے کیے گئے۔

ضلعی عدالتوں میں گزشتہ تین ہفتوں میں لگ بھگ 2 لاکھ مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد 12 اکتوبر کو پنجاب بھر کی عدالتوں کو ہدایات نامہ جاری کیا گیا تھا۔

ہدایات نامہ جاری ہونے سے 31 اکتوبر تک صوبہ بھر کی سول عدالتوں میں ایک لاکھ 47 ہزار595 جبکہ سیشن عدالتوں میں 50 ہزار 418 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں لاہور کی سول عدالتوں میں 20 ہزار 806 مقدمات، جبکہ 9 ہزار دیوانی دعوؤں کے فیصلے بھی کیے گئے۔

لاہور کی سیشن عدالتوں میں 6 ہزار 669 سیشن مقدمات بھی نمٹائے گئے جن میں سے 50 قتل کے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد کی سول و سیشن عدالتوں میں بالترتیب 10 ہزار973 اور 3 ہزار 393 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔

مظفر گڑھ کی سول عدالتوں میں 4 ہزار 627 سول اور 2 ہزار 27 سیشن مقدمات جبکہ گوجرانوالہ کی 46 سول عدالتوں میں 6 ہزار 429 مقدمات جبکہ 22 سیشن عدالتوں میں 2 ہزار 244 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

اسی طرح ملتان کی سول عدالتوں میں 7 ہزار 803 جبکہ سیشن عدالتوں میں 2 ہزار 596 مقدمات، جبکہ راولپنڈی کی سول عدالتوں میں 8 ہزار 289 اور سیشن عدالتوں میں ایک ہزار 869 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے اعداد و شمار کے مطابق شیخوپورہ کی سول عدالتوں میں 3 ہزار698 اور سیشن عدالتوں میں ایک ہزار 358، بہاولپور کی ضلعی عدالتوں میں 5 ہزار 903 مقدمات کے فیصلے ہوئے جن میں 4 ہزار 304 سول اور ایک ہزار 599 سیشن مقدمات شامل ہیں، جبکہ رحیم یار خان کی سول و سیشن عدالتوں میں کل 5 ہزار 927 مقدمات کے فیصلے کیے گئے جن میں سے 3 ہزار793 دیوانی جبکہ 2 ہزار 134 سیشن مقدمات شامل ہیں۔

اس طرح مجموعی طور پر پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں تین ہفتوں میں ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024