• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آخر کچھ افراد کے بال نوجوانی میں ہی کیوں سفید ہوجاتے ہیں؟

شائع November 8, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر نوجوانی میں ہی بال سفید ہونے کا سامنا ہونے پر لگتا ہے کہ ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی ہورہا ہے، تو آپ غلط ہیں۔

قبل از وقت بالوں میں سفیدی کا ظاہر ہونا بہت عام ہوتا ہے اور یقیناً بیشتر افراد کو یہ بالکل اچھا نہیں لگتا۔

کئی بار تو یہ کسی بیماری کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔

ایسی متعدد وجوہات ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ نوجوانی میں بال کیوں سفید ہورہے ہیں۔

وٹامن بی 12 کی کمی

ماہرین کے مطابق وٹامن بی 12 کی کمی نوجوانی میں بالوں میں سفیدی کی سب سے عام وجہ ہے، اس وٹامن کی کی سے بال صرف سفید ہی نہیں ہوتے بلکہ گھناپن ختم ہونے لگتا ہے اور تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔

اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی غذا میں انڈے، گائے کے گوشت اور مچھلی کا اضافہ کیا جائے گا، جبکہ ڈاکٹر کے مشورے سے وٹامن بی 12 سپلیمنٹس کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

تھائی رائیڈ میں مسائل

تھائی رائیڈ گردن میں تتلی کی شکل کے غدود ہوتے ہیں جو تھائی رائیڈ نامی ہارمون پیدا کرتے ہیں، جو متعدد جسمانی افعال کو اپنا کام جاری رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

مگر جب تھائی رائیڈ کو مسائل کا سامنا ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر بالوں کی جڑوں پر ہوتا ہے، اگر بال قبل از وقت سفید ہوجائیں یا بھربھرے یا چکنے ہوجائیں، تو یہ تھائی رائیڈ میں مسائل کی نشانی ہوسکتی ہے۔

جنک فوڈ کا زیادہ استعمال

اگر صحت بخش غذا کی جگہ جنک فوڈ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو جوانی میں بالوں کے سفید ہونے پر حیران نہیں ہونا چاہیے۔

مختلف تحققیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ صحت بخش غذا میں موجود کیلشیئم، وٹامن ڈی تھری، کاپر، زنک اور آئرن بالوں کو صحت مند رکھتے ہیں، جبکہ ان کی کمی بالوں کی سفیدی کا باعث بن سکتی ہے۔

ہر وقت فکرمند اور تناؤ کے شکار رہنا

ماہرین کی جانب سے جوانی میں ہی بالوں کی سفیدی کو تناؤ سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

ہر وقت تناؤ کے شکار رہنے سے وہ اسٹیم سیلز متاثر ہوتے ہیں جو بالوں کو نئی زندگی بخشتے ہیں، جس کے نتیجے میں قبل از وقت بال سفید ہوجاتے ہیں۔

موروثی

جی ہاں والدین اور دادا دادی سے بھی ورثے میں یہ سفید بال آپ تک منتقل ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہمارے جینز بالوں کی سفیدی میں اہم کردار کرتے ہیں، اگر آپ کے بزرگوں میں کسی کو قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا سامنا ہوا، تو ایسا امکان ہے کہ یہ تجربہ آپ کو بھی ہوسکتا ہے۔

نقصان کیمیکلز اور ڈائی پراڈکٹس کا استعمال

شیمپو سے لے کر بالوں کو رنگنے کے لیے استعمال ہونے والی ڈائی تک، بالوں کی بیشتر مصنوعات قبل از وقت سفیدی کا باعث بن سکتی ہیں۔

ناقص مصنوعات میں موجود نقصان دہ کیمیکلز سے میلانین لیول کی سطح گھٹ جاتی ہے، جو بالوں کی رنگت کو برقرار رکھنے والا ہے، جس کے نتیجے میں بال اپنی قدرتی رنگت سے محروم ہونے لگتے ہیں۔

بچنے کے لیے کیا کریں؟

ایک تلخ حقیقت تو یہ ہے کہ جب بال ایک بار سفید ہوجائیں تو ان کی اصل رنگت واپس لانا ممکن نہیں ہوتا، تاہم کچھ اقدامات سے آپ تمام بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے روک سکتے ہیں۔

بالوں کو سورج کی روشنی سے ہونے والے نقصان سے بچائیں اور جس حد تک ممکن ہو گھر سے باہر سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔

بلاوجہ ہیئر کلر اور کرلنگ آئرنز کرانے سے گریز کریں۔

اکثر ناریل کے تیل سے سر کی مالش کریں۔

انڈے، گائے کے گوشت، مچھلی، گوبھی، بادام، گاجر کے جوس وغیرہ کا اکثر استعمال کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Nov 09, 2020 08:10am
جو جوان نئے موبائل لے رہے ہیں اور ان کے گھر میں وائی فائی کی سہولت موجود ہے ان کے بال بھی سفید ہو رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024