گوگل کروم کے ایک بہترین فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں
دنیا بھر میں اس وقت ویب سرفنگ کے لیے گوگل کے کروم براؤزر کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے لوگ متعدد ٹیبز اوپن کرلیتے ہیں اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ان میں مطلوبہ ٹیب ڈھونڈنا مشکل ہوجاتا ہے۔
اس مشکل کے حل کے لیے گوگل نے کروم میں ایک نئے سرچ فیچر کا اضافہ کیا ہے۔
گوگل کروم ورژن 87 میں نیو ٹیب سائن کے برابر میں ایک نیا بٹن دیا جارہا ہے جو پہلے سے اوپن کسی ٹیب کی تلاش میں مدد فراہم کرے گا۔
اس بٹن پر کلک کرکے ٹائٹل ٹائپ کرنا ہوگا، جس کے بعد مطلوبہ ٹیب کو تلاش کیا جاسکے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر پہلے کروم بکس کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور دیگر ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹمز کے صارفین کے پاس بعد میں پہنچے گا۔
تاہم ونڈوز کمپیوٹر استعمال کرنے والے بھی اس فیچر کو آزما سکتے ہیں، یعنی باضابطہ متعارف ہونے سے قبل ہی اسے ان ایبل کرسکتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے اس لنک chrome://flags/#scrollable-tabstrip کو نیا ٹیب اوپن کرکے پیسٹ کرکے انٹر کا بٹن دبائیں۔
وہاں آپ کے سامنے Scrollable TabStrip نامی آپشن آئے گا، اسے ڈیفالٹ سے ہٹا کر ان ایبل کردیں، جس کے بعد براؤزر ری لانچ کرنا ہوگا۔
ری لانچ کے بعد یہ فیچر ان ایبل ہوجائے گا اور اس کو استعمال کرسکیں گے۔
ٹیب سرچ کے علاوہ گوگل کی جانب سے کروم میں ٹیب تھروٹلنگ فار پرفارمنس اینڈ بیٹری بوسٹ اور ڈائریکٹ ایکشنز فرام دی ایڈریس بار کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔