• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

گوگل فوٹوز کا نیا فیچر آپ کے پرانے فون کو آئی فون جیسا بنادے گا

شائع December 16, 2020
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

بہت جلد آپ کے پرانے اینڈرائیڈ فونز بھی نئے آئی فون 12 کی طرح کی تصاویر تیار کرسکیں گے۔

جی ہاں واقعی ایسا ممکن ہوگا اور فون میں تصاویر کو آٹومیٹک تھری ڈی انیمیشن تیار ہوسکیں گی۔

ایسا گوگل فوٹوز سے ممکن ہوگا اور اس کے لیے گوگل فوٹوز میں ایک نیا فیچر سنیماٹک فوٹوز کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے جو آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

گوگل فوٹو ایپ میں یہ فیچر کسی ساکت تصویر میں انیمیٹڈ لیئرز کا اضافہ کرکے انہیں متحرک کرکے گا۔

گوگل فوٹوز کے پراڈکٹ منیجر جیمی ایسپنل نے اس حوالے سے بتایا 'اس مقصد کے لیے ہم نے مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا تاکہ کسی تصویر کی ڈیپتھ کی پیشگوئی کی جاسکے اور ایک اس منظر کا تھری ڈی ورژن تیار کیا جاسکے، حالانکہ اصل تصویر میں اس طرح کی گہرائی کیمرا فراہم نہیں کرپاتا'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پھر اس تصویر کو متحرک کردیا جاتا ہے بالکل کسی فلم کے منظر کی طرح۔

جب یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا تو وہ میموریز میں تصاویر کو اس نئے انداز سے دیکھ سکیں گے اور اپنے پیاروں سے مختصر ویڈیو کلپ کی شکل میں اسے شیئر کرسکیں گے۔

گوگل فوٹوز میں ایک اور اپ ڈیٹ بھی کی جارہی ہے جس کے تحت میموریز کے سیکشن میں فیورٹ لوگوں اور سرگرمیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

اسی طرح صارف مخصوص افراد یا وقت کو بھی چھپا سکیں گے تاکہ وہ میموریز میں دوبارہ شو نہ ہوں۔

کمپنی کے مطابق سنیماٹک فوٹوز پر تاحال کام جاری ہے اور آئندہ چند ماہ میں مزید تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024