• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وزیر اعظم کی بھارتی میڈیا کا منفی پروپیگنڈا ناکام بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کی ہدایت

شائع December 31, 2020
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا بھی اس ضمن مین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا — فائل فوٹو / عمران خان انسٹاگرام
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا بھی اس ضمن مین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا — فائل فوٹو / عمران خان انسٹاگرام

وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے خلاف جاری بھارتی پروپیگنڈے بالخصوص بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی میٖڈیا کی جانب سے غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سیکیولرازم کی جگہ ہندو راشٹریہ نے لی ہے، وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیے گئے غیر قانونی اقدامات، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندو فاشسٹ ایجنڈے اور اس کے نتیجے میں علاقائی امن و امان کو درپیش خطرات سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈ کیا جارہا ہے، جس کا مقصد نہ صرف عالمی توجہ ہٹانا ہے بلکہ ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے اور اس حوالے سے عوام میں بہتر شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: امریکا کا خطے میں بھارت کو اہمیت دینے کا عمل خامیوں پر مبنی ہے، وزیراعظم

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بے بنیاد اور من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے اور عوام اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے لایا جائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا بھی اس ضمن مین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024