• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اپنے بچوں کو زندگی میں کامیاب بنانا چاہتے ہیں؟

شائع January 5, 2021
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

اپنے بچوں کو زندگی میں کامیاب بنانا چاہتے ہیں؟ تو ان کے اندر اپنی ذات پر کسی حد تک کنٹرول کی صلاحیت پیدا کریں۔

یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع تحقیق میں بچپن میں اپنی ذات پر کسی حد تک کنٹرول اور بعد کی زندگی میں کامیابی کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔

کئی دہائیوں تک چلنے والی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ خود پر کنٹرول حاصل کرنے والے بچے بعد کی زندگی میں کس حد تک کامیاب رہتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے نیوزی لینڈ میں 1972 سے 1973 میں پیدا ہونے والے ایک ہزار 37 بچوں کو شامل کیا گیا تھا۔

یہ بچے مقامی طور پر 3 سے 11 سال کی عمر کے دوران ایک ایسی تحقیق کا حصہ بنے تھے جس میں ان کی سیلف کنٹرول کی صلاحیت کا تجزیہ ان کے والدین سے بات کرکے کیا گیا۔

ہر بچے کو اس میں اسکور اس بنیاد پر دیا گیا کہ وہ کسی کام کے دوران کتنی آسانی سے پریشان ہوجاجتے ہیں اور اس کے باوجود کس طرح کام جاری رکھ پاتے ہیں۔

محققین نے ان بچوں سے کئی دہائیوں بعد رابطہ کیا، جب ان کی عمر 45 سال کی ہوچکی تھی۔

ہر ایک سے انٹرویو کرکے مختلف ذرائع سے جانا گیا کہ ان کی زندگی کیسی گزر رہی ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ بچپن میں جو لوگ خود کو زیادہ کنٹرول کرسکتے تھے، ان کی زندگی خود پر کنٹرول نہ رکھنے والوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر تھی۔

ان میں دماغی عمر کے اضافے کے بھی آثار کم تھے جبکہ صھت بہتر تھی۔

محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ ایسے بچے مالی اور سماجی لحاظ سے بھی زیادہ کامیاب ثابت ہوئے، تاہم بچپن میں آئی کیو لیول اور سماجی حیثیت سے کوئی فرق دریافت نہیں ہوا۔

محققین نے مشورہ دیا ہے کہ والدین کو بچوں کو خود پر کنٹرول کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024