• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گوگل میٹ میں کارآمد فیچر کا اضافہ

شائع January 10, 2021
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں ایک کارآمد اپ ڈیٹ کردی ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کے لیے گوگل میٹ کال کو شروع کرنا اور اس میں شامل ہونا آسان ہوجائے گا۔

اس مقصد کے لیے نئی کال کے لیے 3 نئے آپشنز دیئے جارہے ہیں۔

گوگل میٹ میں اب نیو میٹنگ بٹن پر کلک کرنے پر نئی ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے 3 نئے آپشنز نظر آئیں گے۔

پہلے میں کریئیٹ اے میٹنگ فار لیٹر کا آپشن دیا جائے گا، جس سے ایک نئی میٹنگ میں شمولیت کی تفصیلات تیار کی جاسکیں گی، جن کو بعد میں استعمال کیا جاسکے گا۔

دوسرے میں اسٹارٹ این انسٹنٹ میٹنگ کا آپشن دیا گیا ہے، جو صاررف کو ایک کلک پر کسی میٹنگ میں جوائن کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس آپشن میں آپ دیگر کو میٹنگ کا حصہ بناسکیں گے یا جوائننگ انفارمیشن کو کاپی کرکے اسے کال کو دیگر سے شیئر کرسکیں گے۔

تیسرے میں شیڈول ان گوگل کیلنڈر کا آپشن دیا گیا ہے، جس کی مدد ے کیلنڈر ایپ میں ایک نئے ایونٹ کو کریئیٹ کیا جاسکے گا۔

اس وقت گوگل میٹ میں ایک کال کے لیے صارف کے نک نیم کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے بعد کال کا لنک بنتا ہے، جس سے دیگر سے شیئر کیا جاتا ہے۔

یہ آپشن بھی 3 نئے آپشنز کے ساتھ موجود رہے گا۔

گوگل کے مطابق یہ نئی اپ ڈیٹ دنیا بھر میں صارفین کو 15 دنوں میں دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ مئی 2020 میں گوگل کی جانب سے پریمیئم ویڈیو کانفرنسنگ سروس گوگل میٹ کو صارفین کے لیے مفت کردیا گیا تھا۔

یہ کانفرنسنگ سروس پہلے صرف جی سیوٹ کے صارفین کے لیے مخصوص اور 6 ڈالر ماہانہ پر ہی دستیاب تھی۔

میٹ کے ذریعے بیک وقت 100 افراد ایک ویڈیو کال کا حصہ بن سکتے یییں جبکہ شیڈولنگ، اسکرین شیئرنگ اور رئیل ٹائم کیپشن جیسے فیچرز بھی اس میں دستیاب ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024