• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مالم جبہ: پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ چمپیئن شپ سوئس کھلاڑی کے نام

شائع January 25, 2021
مالم جبہ میں 4 خواتین سمیت 44 کھلاڑیوں نے چمپیئن شپ میں حصہ لیا—فوٹو: ڈان
مالم جبہ میں 4 خواتین سمیت 44 کھلاڑیوں نے چمپیئن شپ میں حصہ لیا—فوٹو: ڈان

سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی وکٹر روجر نے سوات کے علاقے مالم جبہ کے اسکی ریزور میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ چمپیئن شپ کی جائنٹ سلیلوم کیٹگری کے فائنل میں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹائٹل جیت لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ چمپیئن شپ میں 44 سے زائد بین الاقوامی اور قومی کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 4 خواتین بھی شامل تھیں۔

پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ چمپیئن شپ میں سوئٹزرلینڈ، بیلجیم، فرانس اور افغانستان سمیت دیگر ممالک سے اسنوربورڈنگ کے شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور گزشتہ روز اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر فیصل جاوید تھے۔

مزید پڑھیں: ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ کے بعد ثمینہ بیگ ’کے ٹو‘ سر کرنے کیلئے پرعزم

پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ چمپیئن شپ کا انعقاد خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورزم اتھارٹی (کے پی سی ٹی اے) نے سیاحت، کھیل، آرکائیولوجی، ثقافت، میوزیم اور امور نوجوان کے محکمے اور سیمسن گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے کیا تھا۔

چمپیئن شپ کے جائنٹ سلیلوم کیٹگری میں مردوں کے مقابلے میں بیلجیم کے جولیان ہیری نے دوسری اور ہیری نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے تینوں پوزیشن اپنے نام کرلیں۔

پاکستان کی فاطمہ ندیم، سارا ندیم اور عائشہ کمال نے مذکورہ کیٹگری میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جائنٹ سلیلوم کے ہم پلہ دوسری کیٹگری میں مالم جبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی رضااللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، افغانستان کے سوریش احمد نے دوسری اور پاکستان کے وکیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کیٹگری میں خواتین کے مقابلوں میں سارا ندیم نے پہلی، فاطمہ ندیم نے دوسری اور عائشہ کمال نے تیسری پوزیشن اپنےنام کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں میزبان پاکستان کا جیت کے ساتھ آغاز

پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ چمپیئن شپ میں سرفہرست تین پوزیشن حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹس سے نواز دیا گیا۔

سوئس کھلاڑی جولیان ہیری کا کہنا تھا کہ مالم جبہ اسکی اور سنوبورڈنگ کی سرگرمیوں کے لیے بہترین مقام ہے اور ونٹر گیمز سمیت کوہ پیمائی اور دیگر کھیلوں کے دلدادہ افراد کے لیے اچھی جگہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024