• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، محمد حفیظ کا ٹیم سے باہر ہونے پر ردعمل

شائع February 1, 2021
محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین بیٹنگ کی تھی—فائل/فوٹو: اے ایف پی
محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین بیٹنگ کی تھی—فائل/فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان نے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جبکہ جگہ بنانے میں ناکام رہنے والے تجربہ کار کھلاڑی محمد حفیظ نے ردعمل دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنےبیان میں محمد حفیظ نے قرآنی آیت اور ترجمہ کاحوالہ دیا۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، محمد حفیظ باہر

جنوبی افریقہ کے خلاف اعلان کردہ ٹیم کے ناموں کے ساتھ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ 'اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے'۔

قبل ازیں چیف سلیکٹر وسیم خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں گزشتہ سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے محمد حفیظ کے علاوہ فخرزمان، عماد وسیم، شاداب خان کو شامل نہیں کیا گیا۔

چیف سلیکٹر نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ حفیظ کی کارکردگی پر کوئی سوال نہیں لیکن انہوں نے 3 فروری کو اسکواڈ کے بائیو سیکیور ماحول میں جانے کے لیے اپنی دستیابی ظاہر نہیں کی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آفیشلز کے ساتھ اسکواڈ بدھ 3 فروری سے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوگا جبکہ ٹیسٹ سیریز میں شامل کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر اس ببل کا حصہ بنیں گے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان 40 سالہ محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین بلے بازی کو مظاہرہ کیا تھا اور ایک میچ میں محض ایک رن کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر پائے تھے۔

رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ نے آخری 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 153 کے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ 100.40 کی اوسط سے 502 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی 7وکٹوں سے فتح، سیریز میں برتری حاصل

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں11 فروری سے شروع ہوگی، جس کے بعد دوسرا میچ 13 اور تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

چیف سلیکٹر وسیم خان کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر یامین، احمد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024