• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کامیاب بحری مشقیں علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا مظہر ہیں، جنرل ندیم رضا

شائع February 14, 2021 اپ ڈیٹ February 15, 2021
جنرل ندیم نے کہا مشقیں دہشت گردی کے خلاف عزم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی—فوٹو: بشکریہ ریڈیو پاکستان
جنرل ندیم نے کہا مشقیں دہشت گردی کے خلاف عزم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی—فوٹو: بشکریہ ریڈیو پاکستان

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کے چیئرمین جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاک بحریہ کی کثیر الجہتی بحری مشقیں امن 2021 کا ساتواں ایڈیشن'دہشت گردی اور جرائم کے خلاف عزم، مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافے، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

11سے 16 فروری تک جاری رہنے والی کثیر الجہتی بحری مشقوں میں امریکا، چین، روس اور ترکی سمیت 45 ممالک کی بحریہ نے شرکت کی۔

مزیدپڑھیں: پاکستان کے زیر اہتمام کثیر الجہتی بحری مشقوں کا آغاز کل سے ہوگا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ جنرل رضا آج میری ٹائم انسداد دہشت گردی مظاہرے کے انعقاد کے دوران موجود تھے جو میری ٹائم ڈرل کا حصہ تھا۔

متعدد ٹوئٹس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنرل رضا نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کثیر الجہتی مشقیں بہترین انداز میں منعقد کرنے پر پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

سی جے سی ایس سی جنرل ندیم رضا کے مطابق امن 2021 علاقائی تعاون اور استحکام، باہمی تعاون اور بحری سطح پر دہشت گردی اور جرائم کے خلاف متحدہ عزم کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشق کے ذریعے 'پرامن اور مشترکہ عالمی تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کر رہا ہے'۔

اس موقع پر مختلف ممالک سے آنے والی بحریہ کے بینڈ ڈسپلے کیے گئے۔

مزیدپڑھیں: پاک-ترک مشترکہ فوجی مشق اتاترک الیون کا آغاز

کانفرنس کے تیسرے دن نامور قومی و عالمی اسکالرز نے میری ٹائم سیکیورٹی، ماحول اورخطے میں ترقی کے مواقع سے متعلقہ مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔

میری ٹائم امور کے وفاقی وزیر، وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر اور نامور اسکالرز نے کانفرنس میں شرکت کی جو کثیرالملکی ساتویں بحری مشق امن21-کے دوران منعقد ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ مشقوں میں روس ایک دہائی بعد پہلی مرتبہ نیٹو کے رکن ممالک کے ساتھ ملیٹری ڈرل میں شامل ہوگا، آخری مرتبہ روس اور نیٹو کی بحری افواج نے مشترکہ مشقیں اسپین کے ساحل سے دور 'بولڈ بادشاہ' کی تھیں۔

اس سے قبل پاکستان نیوی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ 'امن کے لیے اکٹھے' پر مبنی نعرے کے تحت 6 روزہ مشقیں دو مرحلوں میں ساحل اور سمندر پر مشتمل ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024