• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سینیٹ انتخاب: پولنگ بوتھ میں 'خفیہ کیمرے' نکلنے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز

شائع March 12, 2021
خفیہ کیمرے نصب ہونے کا دعویٰ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل کیا گیا — فوٹوز: مصدق ملک ٹوئٹر
خفیہ کیمرے نصب ہونے کا دعویٰ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل کیا گیا — فوٹوز: مصدق ملک ٹوئٹر

ایوان بالا (سینیٹ) میں آج (12 مارچ کو) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل اپوزیشن کی جانب سے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے نصب ہونے کا الزام سامنے آیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'میں نے اور ڈاکٹر مصدق ملک نے پولنگ بوتھ کے بالکل اوپر نصب کیمرے کا سراغ لگایا'۔

مصطفیٰ نواز کھوکر نے اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مبینہ خفیہ کیمرے کی تصویر بھی شیئر کی۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر مصدق ملک نے بھی ٹوئٹ میں کہا کہ 'کیا مذاق ہے، سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے نصب کیے گئے'۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جہاں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر خفیہ کیمرے نصب کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر مختلف مزاحیہ اور دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

جاسوسی کیمروں سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 'یہ جو کیمرہ گردی ہے'، 'چور مچائے شور'، 'SenateChairman' اور 'AbAwamSmashNahiHoGi' کے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کررہے ہیں۔

سول آف ساؤتھ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ 'اصل جاسوسی کیمرا'۔

میاں عمر نے لکھا کہ چیئرمین سینیٹ الیکشنز میں خفیہ کیمرا، توقعات اور حقیقت میں بہت فرق ہے۔

پاکستان مسلم لیگ) نے کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔

اینکر منصور علی خان نے ٹوئٹ کہ کی ویسے اگر کیمرے لگوانے ہی تھے تو میرے بھائی اقرار الحسن سے سے ہی پوچھ لیتے، خفیہ کیمروں کا کام اقرار سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا۔

منصور علی خان کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اقرار الحسن نے لکھا کہ'نقّالوں سے ہوشیار !! ہماری کوئی دوسری برانچ نہیں ہے منصور بھائی '۔

ہائی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ 'ایک اور جاسوس کیمرا دیکھا گیا'۔

نائلہ عنایت نے لکھا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری خفیہ کیمرے ڈھونڈنے میں اپوزیشن کی مدد کررہے ہیں۔

شہزاد نامی صارف نے لکھا کہ مجھے اپنے کمرے میں جاسوسی کیمرا ملا۔

ڈاکٹر ٹوئٹس نامی ہینڈل نے لکھا کہ یہ سرکس جاری رہتا ہے، ہماری سیاست اور سیاستدان ایسے کرتے رہتے ہیں۔

اسکارفیس نامی ہینڈل نے لکھا کہ جاسوسی کیمرا ملنے پر نواز شریف کا ردعمل۔

مسز موتی والا نامی صارف نے لکھا کہ شیرلاک ہومز اور ڈاکٹر واٹس ، اسلام آباد 2021۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024