• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

خیبر پختونخوا: کوہاٹ میں نالے سے 4 سالہ بچی کی لاش برآمد

شائع March 25, 2021 اپ ڈیٹ March 26, 2021
بچی کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا — فائل فوٹو
بچی کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا — فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ایک نالے سے 4 سالہ بچی کی لاش برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق بچی بدھ کی دوپہر سے لاپتا تھی جس کی رپورٹ ان کے دادا نے چوکی ملز ایریا میں درج کرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بچی کو ان کے لواحقین اور پولیس نے رات بھر تلاش کیا۔

جمعرات کو بچی کی لاش خٹک کالونی کے علاقے میں نالے سے برآمد کی گئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب کا مبینہ ریپ کے بعد قتل

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کر لی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب متاثرہ بچی کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے کوہاٹ کے یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

بچی کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ادھر پولیس حکام نے کہا کہ انہیں کمسن بچی پر تشدد کا شبہ ہے، تاہم میڈیکل رپورٹ میں اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) سہیل خالد نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو تصدیق کی کہ پولیس کو تاحال میڈیکل رپورٹ نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: 8 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد

انہوں نے کہا کہ رپورٹ سے یہ واضح ہوگا کہ بچی پر جنسی تشدد کیا گیا یا نہیں۔

سہیل خالد کا کہنا تھا کہ درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے نمونے ڈی این اے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے آٹھ ماہ میں بچوں سے زیادتی کے 182 کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے، جن میں سے چار کیسز میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024