• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 ہزار 976 افراد متاثر، 4 ہزار 181 صحتیاب

شائع April 17, 2021
مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 50 ہزار 158 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 16 ہزار 94 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی
مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 50 ہزار 158 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 16 ہزار 94 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی

ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اور 112 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے، ساتھ ہی رمضان المبارک کا بھی آغاز ہوچکا ہے جس کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔

کووِڈ-19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 4 ہزار 976 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 118 مریض انتقال کر گئے۔

وبا کی تشخیص کے لیے 16 اپریل کو مجموعی طور پر 65 ہزار 279 ٹیسٹس کیے گئے جبکہ فعال کیسز 79 ہزار 108 تک پہنچ چکے ہیں۔

ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 50 ہزار 158 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 16 ہزار 94 زندگی کی بازی ہار گئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 4 ہزار 181 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 54 ہزار 956 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک بیماری کی 2 لہریں دیکھی جاچکی ہیں جبکہ تیسری لہر کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے۔

کیسز میں حالیہ اضافے کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی محدود کردیے گئے ہیں اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

پنجاب

وبا کی تیسری لہر نے صوبہ پنجاب کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 2 ہزار 837 افراد اس وائرس کا شکار بنے۔

پنجاب میں اب تک 2 لاکھ 64 ہزار 10 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور وبا کے باعث مزید 62 مریضوں کے انتقال سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 333 تک پہنچ گئی ہے۔

خیبر پختونخوا

حالیہ لہر کے دوران پنجاب کے بعد صوبہ خیبرپختونخوا زیادہ متاثر ہوا ہے اور یہاں گزشتہ روز مزید ایک ہزار 61 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 36 مریض دم توڑ گئے۔

خیبر پختونخوا میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 480 ہے جبکہ 2 ہزار 832 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

اسلام آباد

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 241 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 5 مریض اس وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں اب تک مجموعی طور پر 68 ہزار 906 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 631 ہے۔

سندھ

ملک کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں وبائی صورتحال نسبتاً بہتر تھی تاہم اب اس میں معمولی اضافہ نظر آرہا ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 561 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 524 ہو گئی ہے۔

صوبے میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز 3 مریضوں کا انتقال ہوا، مجموعی طور پر یہاں اب تک 4 ہزار 544 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 167 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 5 مریض دم توڑ گئے۔

آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر 15 ہزار 304 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جس میں سے 428 انتقال کر گئے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس نے مزید 98 افراد کو متاثر کیا اور ایک مریض انتقال کر گیا۔

یوں صوبے میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 20 ہزار 760 اور اموات کی تعداد 223 تک پہنچ گئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ملک کے دیگر حصوں کی مناسبت سے بیماری کا پھیلاؤ کافی حد تک کنٹرول میں ہے اور گزشتہ روز 11 کیسز سامنے آئے، یہاں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 174 ہے۔

گلگت بلتستان میں 9 مارچ کے بعد مزید کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 103 پر برقرار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024