• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 147 اموات، 5 ہزار 499 افراد متاثر

شائع April 21, 2021 اپ ڈیٹ April 23, 2021
ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 72 ہزار 381 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 16 ہزار 600 زندگی کی بازی ہار گئے۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی
ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 72 ہزار 381 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 16 ہزار 600 زندگی کی بازی ہار گئے۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں کوئی کمی آتی دکھائی نہیں دے رہی جبکہ دوسری جانب ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

کووِڈ-19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 5 ہزار 499 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 147 مریض انتقال کر گئے۔

وبا کی تشخیص کے لیے 19 اپریل کو مجموعی طور پر 47 ہزار 301 ٹیسٹس کیے گئے جبکہ فعال کیسز 83 ہزار 162 تک پہنچ چکے ہیں۔

ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 72 ہزار 381 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 16 ہزار 600 زندگی کی بازی ہار گئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 5 ہزار 488 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 72 ہزار 619 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک بیماری کی 2 لہریں دیکھی جاچکی ہیں جبکہ تیسری لہر کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے۔

کیسز میں حالیہ اضافے کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی محدود کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

پاکستان میں 20 اپریل کو چاروں صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں کورونا وائرس کیسز اور اموات کی صورتحال درج ذیل ہے:

پنجاب

وبا کی تیسری لہر نے صوبہ پنجاب کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 2 ہزار 969 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 103 مریض دم توڑ گئے۔

پنجاب میں اب تک 2 لاکھ 76 ہزار 535 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 664 تک پہنچ گئی ہے۔

خیبر پختونخوا

کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے دوران پنجاب کے بعد صوبہ خیبرپختونخوا زیادہ متاثر ہوا ہے اور یہاں گزشتہ روز مزید ایک ہزار 153 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 33 مریض دم توڑ گئے۔

خیبر پختونخوا میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 462 ہے جبکہ 2 ہزار 953 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

سندھ

ملک کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں تیسری لہر کے دوران صورتحال نسبتاً بہتر تھی تاہم اب کیسز میں واضح اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 730 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 196 ہو گئی ہے۔

صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 3 مریضوں کا انتقال ہوا، مجموعی طور پر یہاں اب تک 4 ہزار 559 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اسلام آباد

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 375 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 4 مریض اس وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں اب تک مجموعی طور پر 70 ہزار 984 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 649 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 142 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 4 مریض دم توڑ گئے۔

یہاں مجموعی طور پر 15 ہزار 873 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جس میں سے 446 انتقال کر گئے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس نے مزید 127 افراد کو متاثر کیا اور کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

یوں صوبے میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 21 ہزار 127 اور اموات کی تعداد 225 تک پہنچ گئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ملک کے دیگر حصوں کی مناسبت سے بیماری کا پھیلاؤ کافی حد تک کنٹرول میں ہے اور گزشتہ روز 13 کیسز سامنے آئے، یہاں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 191 ہے۔

گلگت بلتستان میں 9 مارچ کے بعد گزشتہ روز ایک مریض وائرس سے انتقال کرگیا تھا تاہم آج پھر کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی اور یوں اموات کی تعداد 204 ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024