• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بھارت: کووڈ-19 کے یومیہ ریکارڈ کیسز، 3500 سے زائد اموات رپورٹ

شائع May 3, 2021
بھارت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 95 ہوگئی—فوٹو: رائٹرز
بھارت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 95 ہوگئی—فوٹو: رائٹرز

بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال روز بروز بدترین ہوتی جا رہی ہے جہاں گزشتہ ایک روز کے دوران تقریباً 4 لاکھ کیسز اور 3500 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے مزید 3 ہزار 689 اموات ہوئیں جبکہ ایک اور ریاست میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کی صورتحال سنگین، یومیہ کیسز ایک مرتبہ پھر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 92 ہزار 488 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ تک پہنچ گئی۔

بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر 2 لاکھ 15 ہزار 542 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ 10 روز سے مسلسل 3 لاکھ سے زائد یومیہ کیسز کے بعد ہسپتالوں، مردہ خانوں اور شمشان گھاٹوں میں گنجائش ختم ہوگئی ہے۔

کورونا کی سنگین صورت حال سے صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوچکا ہے اور کئی لوگ ادویات اور آکسیجن کے حوالے سے بے یار و مددگار رہ گئے ہیں۔

بھارت کی 10 ریاستوں اور وفاق کے زیر کنٹرول خطے میں بندشیں عائد کی گئی ہیں جبکہ مرکزی حکومت تاحال ملک بھر میں لاک ڈاؤن کرنے سے گریزاں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے 50 اموات

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ایک دن میں 50 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا وائرس بحران کی صورت اختیار کرگیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 473 ہوگئی ہے، جن میں 30 جموں ریجن، وادی میں 17 اور لداخ میں 3 فراد ہلاک ہوئے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے سب سے زیادہ وادی میں ایک ہزار 411، جموں میں 919 اورلداخ میں 143 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 3 ہزار 935 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں وادی میں 2 ہزار 601، جموں ریجن میں ایک ہزار 231 اورلداخ ریجن میں 103 کیسز شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024