• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

14 لاکھ افغان مہاجرین کو نئے اسمارٹ کارڈز کے اجرا کا آغاز

شائع May 26, 2021
رجسٹریشن کا نیا ثبوت (پی او آر) یہ کارڈز قانونی طور پر شناخت کا ثبوت تسلیم کیے جاتے ہیں — فائل فوٹو / اے ایف پی
رجسٹریشن کا نیا ثبوت (پی او آر) یہ کارڈز قانونی طور پر شناخت کا ثبوت تسلیم کیے جاتے ہیں — فائل فوٹو / اے ایف پی

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) پاکستان میں رجسٹرڈ 14 لاکھ افغان مہاجرین کو نئے بائیومیٹرک اسمارٹ شناختی کارڈز جاری کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نادرا نے افغان مہاجرین کو نئے اسمارٹ کارڈز کے اجرا کا آغاز منگل سے کیا اور یہ عمل رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا، نئے کارڈز 2023 تک درست تصور ہوں گے۔

رجسٹریشن کا نیا ثبوت (پی او آر) یہ کارڈز قانونی طور پر شناخت کا ثبوت تسلیم کیے جاتے ہیں اور ان میں بہتر سیکیورٹی فیچرز موجود ہیں۔

یہ اقدام حکومت کی سربراہی میں اور یو این ایچ سی آر کی حمایت یافتہ ڈاکیومنٹیشن رینیوول اینڈ انفارمیشن ویری فکیشن ایکسرسائز (ڈرائیو) کا حصہ ہے۔

اس ایکسرسائز کے ذریعے پاکستان میں رجسٹرڈ تقریباً 14 لاکھ افغان مہاجرین کی معلومات کی تصدیق ہو سکے گی اور انہیں پاکستانی شہریوں کو دیے جانے والے شناختی کارڈز والی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی نئے پی او آر کارڈز دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں افغان مہاجرین کو اسمارٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے

ڈرائیو تصدیقی انٹرویو کے بعد مہاجرین کو 'ایس ایم ایس' کے ذریعے اطلاع دی جائے گی کہ وہ کب اور کہاں سے اپنے کارڈز حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے چیف کمشنر سلیم خان نے کہا کہ 'ڈرائیو ایکسر سائز وزارت ریاستی و سرحدی امور (سیفران) اور یو این ایچ سی آر کی مشترکہ کاوش ہے، جس میں نادرا کی تکنیکی معاونت حاصل ہے'۔

یو این ایچ سی آر کے پاکستان میں نمائندے نوریکو یوشیدا نے اس اہم اقدام کو اٹھانے پر حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے تحفظ اور مہاجر کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لیے یہ اہم موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ڈرائیو، رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کے پاکستان میں موجود اہلخانہ کی اپ ڈیٹڈ معلومات فراہم کرے گا، اس سے ہمیں حکومت پاکستان اور مہاجرین کی مدد میں معاونت فراہم ہوگی'۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024