• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آکسیجن گیس، سلنڈرز پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی

شائع May 27, 2021
اس چھوٹ کا اطلاق 14 مئی سے 180 روز کے لیے ہوگا — فائل فوٹو / اے ایف پی
اس چھوٹ کا اطلاق 14 مئی سے 180 روز کے لیے ہوگا — فائل فوٹو / اے ایف پی

وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے آکسیجن گیس (O2) اور سلنڈرز کی درآمد پر مکمل سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس چھوٹ کا اطلاق 14 مئی سے 180 روز کے لیے ہوگا۔

یہ استثنیٰ آکسیجن گیس، O2 سلنڈرز، کرائیوجینک ٹینکس اور آکسیجن کانسنٹریٹرز/جنریٹرز/مینوفیکچرنگ پر ہوگا۔

2021 کے انکم ٹیکس نوٹی فکیشن SRO589 کے ذریعے ان اشیا کی درآمد پر انکم ٹیکس کی بھی چھوٹ ہوگی۔

اسی طرح کسٹمز کے نوٹی فکیشن کے ذریعے ان تمام اشیا پر کسٹم ڈیوٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مناسب آکسیجن و اسٹاک موجود نہیں، شبلی فراز

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں آکسیجن گیس کی طلب میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں مقامی سطح پر بھی آکسیجن گیس کی پیداوار اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسے درآمد کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ کووڈ-19 کے حوالے سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس مناسب آکسیجن اور دیگر ضروری اسٹاک موجود نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024