• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کی بھارت سے منتقلی کا عندیہ دے دیا

شائع June 2, 2021
یہ فیصلہ ممکنہ طور پر بھارت میں کووڈ-19 سے پیدا ہونے والی بدترین صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
یہ فیصلہ ممکنہ طور پر بھارت میں کووڈ-19 سے پیدا ہونے والی بدترین صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے کہا ہے کہ اس سال ٹی20 ورلڈ کپ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کیا جا سکتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر بھارت میں کووڈ-19 سے پیدا ہونے والی بدترین صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے حالانکہ کھیل عالمی گورننگ باڈی کے بیان میں اس بات کا براہ راست حوالہ نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی بورڈ نے ٹورنامنٹ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ایونٹ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کو ممکنہ متبادل تصور کرتے ہوئے تیاریاں شروع کردے، اس کے علاوہ ایک اور خلیجی ملک کا آپشن بھی ذہن میں رکھا جائے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ آئی سی سی اکتوبر-نومبر میں شیڈول ایونٹ کے سلسلے میں حتمی فیصلہ اس ماہ کے آخر میں کرے گی۔

یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب دو دن قبل ہی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے حکام نے کووڈ-19 کی وجہ سے منسوخ شدہ انڈین پریمیئر لیگ کے بقیہ ایڈیشن کو ستمبر-اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل آئی سی سی سے مزید وقت طلب کریں گے تاکہ یہ فیصلہ کر سکیں کہ آیا ہندوستان ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ-19 بحران: ٹی20 ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کرنے کا متبادل منصوبہ تیار

دنیا کی سب سے مہنگی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو ایونٹ کے دوران کیسز رپورٹ ہونے اور آفیشلز اور کھلاڑیوں کی جانب سے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے واقعات کے بعد 4 مئی کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

بھارت میں وائرس کی نئی لہر کے دوران یکم اپریل سے اب تک ایک لاکھ 60ہزار افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماہرین صحت نے انتباہ دیا ہے کہ رواں سال کے آخر میں ملک میں وائرس کی ایک اور لہر آ سکتی جو عین ممکن ہے کہ اب تک آنے والی لہروں میں سب سے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

تاہم بھارت حکام نے آئی پی ایل کے بقیہ ایڈیشن کی بھارت منتقلی کی وجہ کووڈ-19 کے بجائے مون سون کی بارشوں کو قرار دیا ہے حالانکہ 2020 میں آئی پی ایل کے مکمل ایڈیشن کا انعقاد بھارت میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کورونا وائرس کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا اور اب وہ ایونٹ 2022 میں ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024