• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آرمی چیف کی معاشی ترقی کیلئے کاروباری برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

شائع June 9, 2021 اپ ڈیٹ June 10, 2021
آرمی چیف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کے کردار کو سراہا— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کے کردار کو سراہا— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی معاشی بہتری کے لیے کاروباری برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کاروباری برادری کو یہ یقین دہانی آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران کرائی۔

مزید پڑھیں: زمین پر کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے اراکین نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے تاجروں سے پاکستان میں تجارتی اور صنعتی مراکز کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی معاشی ماحول کے ارتقا میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کے کردار کو سراہا اور پاک فوج کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے پاکستان میں معاشی خوشحالی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

گزشتہ سال ستمبر میں کراچی کے اعلیٰ کاروباری شخصیات کے وفد نے کراچی کے کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف سے ملاقات کی تھی اور انہیں گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس، کراچی میں زمین کی لاگت میں اضافے، برآمدات اور پیداوار میں دشواریوں سمیت کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

جنرل قمر جاوید باجوہ نے صنعتکاروں اور تاجروں کو مختلف امور کے حل کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئےمزید صنعتوں کے قیام اور برآمدات میں اضافے پر زور دیا تھا۔

آرمی چیف کا مؤقف تھا کہ تجارت اور صنعتوں کے تمام اسٹیک ہولڈروں کو آسانی سے کام کرنے کے لیے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024