• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

گوگل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ

شائع July 10, 2021
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں چند نئے فیچرز کا اضافہ کای گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس میں گوگل میٹ کے لیے نئے ویڈیوز فلٹرز، ایفیکٹس اور اے آر ماسکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے ٹوئٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ان فیچرز کی مدد سے صارفین اپنی ویڈیو کال فیڈ میں اسپارکل آئیکون کو استعمال کرسکیں گے۔

ان میں سے بیشتر فیچرز ان صارفین کو دستیاب ہوں گے جن کا پرسنل جی میل اکائونٹ ہوگا تاہم ورک اسپیس استعمال کرنے والے بھی کسی حد تک ان کو استعمال کرسکیں گے۔

نائن ٹو فائیو گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ویڈیو ایفیکٹس کو متعارف کرانے کا مقصد کاروباری اور بزنس صارفین سے توجہ ہٹا کر عام صارفین کو اس سروس کی جانب کھینچنا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل میٹ کو گزشتہ سال پرسنل گوگل اکائونٹس رکھنے والوں کے لیے مفت کردیا گیا تھا۔

یہ نئے فلٹرز گوگل کی ڈو ویڈیو چیٹ سروس سے ملتے جلتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ گوگل کی جانب سے گوگل ڈو کو بتدریج میٹ سے بدل دیا جائے گا۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران گوگل میٹ میں متعدد فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں اور اس کو بہتر بھی کیا گیا ہے۔

حال ہی میں ہینڈ رائزنگ فیچر کو بھی ایک نئی اپ ڈیٹ سے بہتر بنایا گیا تھا۔

یہ نئے فیچرز اس وقت متعارف کرائے گئے ہیں جب گوگل میٹ میں لامحدود مفت کالز کی سہولت 30 جون 2021 کو ختم ہوگئی ہے۔

اپریل میں گوگل میٹ کے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے یوزر انٹرفیس کو بدلا گیا جبکہ نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔

ان فیچرز کے تحت اگر کوئی صارف اسکرین پر خود کو نہیں دیکھنا چاہتا تو اب میٹ میں صارف کی اپنی ویڈیو فیڈ کو ہائیڈ یا منیمائز کیا جاسکتا ہے اور اگر اپنی آنکھوں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو گرڈ میں اپنی فیڈ کو پن کرسکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق بہت جلد صارفین کو میٹ کالز کے دوران سیلف فیڈ ٹرن آف کرنے کا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا۔

اسی طرح ایک اور فیچر ملٹی پل فیڈز لائٹ کرنا ہے جس میں کانفرنس میں شامل متعدد افراد کی تصاویر کو پن کیا جاسکتا ہے، یہ فیچر آئندہ چند ماہ میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

ایک اور نیا فیچر ویڈیو بیک گراؤنڈ بدلنے کا ہے، اس وقت گوگل میٹ میں 3 اسکرینز کا آشن ہے جن میں ایک کلاس روم، ایک پارٹی اور ایک فارسٹ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024