• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اعظم خان کا ‘مذاق’ اڑانے پر پی ٹی وی اسپورٹس پر فیصل قریشی، عدنان صدیقی کی تنقید

شائع July 20, 2021
فوٹو:ڈان
فوٹو:ڈان

سرکاری چینل پی ٹی وی اسپورٹس کی جانب سے نوجوان کرکٹر اعظم خان کو ان کے وزن پر سوشل میڈیا میں مذاق بنانے پر کئی مشہور شخصیات نوجوان کرکٹ کے دفاع میں میدان میں آگئی ہیں۔

اعظم خان انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کرکٹ کا حصہ ہیں جہاں ٹرینٹ برج میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی دونوں میچوں میں انگلینڈ کے خلاف کارکردگی دکھانے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے قومی ٹیم کی پہلے میچ میں فتح پر جشن منایا جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اعظم کی فٹنس پر لطیفے بھی شیئر کیے۔

پی ٹی وی اسپورٹس نے بھی اپنے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز پر اعظم خان کو نشانہ بنایا، جس پر عوام کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا، جہاں سرکاری چینل نے اعظم خان کی تصویر کیپشن کے ساتھ جاری کی اور لکھا کہ ‘وہ کھاتے زیادہ ہیں اور گیند کو نشانہ زیادہ نہیں بناتے ہیں’۔

بعد ازاں پی ٹی وی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی پوسٹ ہٹا دی۔

مشہور اداکاروں سمیت کئی افراد نے پی ٹی وی اسپورٹس کے اس ہتک آمیز پوسٹ پر سخت تنقید کی۔

اداکار اور گلوکار ہارون شاہد نے پی ٹی وی اسپورٹس کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام پر جاری کیا اور لکھا کہ ‘شروع میں سمجھا تھا کہ پی ٹی وی اسپورٹس کے نام سے چلنے والا جعلی اکاؤنٹ ہے، جب ایسا نہیں تھا تو حیران ہوا! کیا ہم اس طرح اپنے کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں’۔

اداکار علی انصاری نے بھی پی ٹی وی پر تنقید کی۔

اداکار عدنان صدیقی نے بھی پی ٹی وی اسپورٹس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘انتہائی نفرت آمیز اور ناقابل قبول ہے، پی ٹی وی اسپورٹس میں لوگوں کو فوری طور پر حساسیت پر سیکھنے کی ضرورت ہے’۔

اداکار فیضان شیخ نے کہا کہ ‘کھلاڑیوں پر مذاق کرتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیے، ایک کھلاڑی کی باڈی پر طعنے دینا جو اپنے ملک کی اعلیٰ سطح پر نمائندگی کر رہا ہے، آپ کا معیار اس قدر گرنے پر کوئی حیرت نہیں ہے’۔

فیصل قریشی نے بھی انسٹاگرام میں مذکورہ پوسٹ پر پی ٹی وی اسپورٹس کو شرم کرنے کی بات کی۔

دوسری جانب پی ٹی وی اسپورٹس نے سوشل میڈیا پیجز سے اپنی متنازع تحریر ڈیلیٹ کردی لیکن اعظم خان کو نشانہ بنانے پر باقاعدہ طور پر معافی نہیں مانگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024