• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

گوگل کا کم قیمت پکسل فون 26 اگست کو متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع August 8, 2021
گوگل پکسل 5 اے کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آن لیکس
گوگل پکسل 5 اے کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آن لیکس

گوگل کی جانب سے حال ہی میں پکسل 6 کے حوالے سے تفصیلات جاری کی گئی تھیں اور اب لگتا ہے کہ یہ کمپنی پکسل 5 اے کو بھی جلد متعارف کرانے والی ہے۔

سابقہ لیکس کے مطابق یہ فون پکسل 4 اے 5 جی کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا اور اب نئی رپورٹ میں اس کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے فون میں پکسل 5 کا ہی کیمرا ہوگا جبکہ ہیڈ فون جیک اور واٹر ریزیزٹنٹ ہوگا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پکسل 5 اے میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر ہوگا جو 5 جی سپورٹ فراہم کرے گا۔

فون میں 6 ی بی ریم اور 4650 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی تاہم وائرلیس چارجنگ سپورٹ نہیں ہوگی۔

جہاں تک ڈسپلے کی بات ہے تو وہ 6.4 انچ کا ہوگا۔

اگر فون کے فیچرز سے اس میں دلچسپی محسوس ہورہی ہے تو اس کے لیے زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے یہ فون 26 اگست کو متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی قیمت 450 ڈالرز (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

اپریل 2021 میں گوگل کی جانب سے پکسل 5 اے کو متعارف نہ کرانے کی افواہوں کی تردید کرکے درحقیقت فون کو متتعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے رپورٹس میں کہا تھا کہ گوگل کی جانب سے اس سال کم بجٹ پکسل 5 اے کو پیش نہیں کیا جائے گا، جس کی وجہ چپس کی قلت ہے۔

اس افواہ پر گوگل نے خود ردعمل ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پکسل 5 اے 5 جی فون منسوخ نہیں کیا گیا ، بلکہ یہ رواں سال امریکا اور جاپان میں دستیاب ہوگا اور گزشتہ سال کے اے سیریز کے فون کی طرح متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024