• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

شائع August 13, 2021 اپ ڈیٹ August 14, 2021
شاہین شاہ آفریدی نے مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی
شاہین شاہ آفریدی نے مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں شدید مشکلات کا شکار ہے جہاں ان کے 5 بلے باز صرف 126 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

کنگسٹن میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب ویسٹ انڈیز نے اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو صرف دو رنز پر دو وکٹیں گر چکی تھیں

مزید پڑھیں: پہلے ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات سے دوچار، پوری ٹیم 217 رنز پر ڈھیر

کپتان کریگ بریتھویٹ اور روسٹن چیز نے اننگز کو آگے بڑھانےکی کوشش کی اور 49 رنز کی شراکت بناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 51 رنز تک لے گئے۔

حسن علی نے پاکستان کو دن کی پہلی وکٹ دلائی، جب روسٹن چیز 21 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے گئے۔

ٹیم کی سنچری مکمل کرنے کے لیے جرمین بلیک ووڈ نے 22 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ دیا اور شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بن گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 100 کے اسکور پر اگلی ہی گیند میں ویسٹ انڈیز کے نئے آنے والے بلے باز کائل مایئرز کو ایل بی ڈبلیو کردیا لیکن وہ جیسن ہولڈر کے سامنے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

جب میچ کے دوسرے دن چائے کا وقفہ ہوا تو ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں۔

کپتان بریتھ ویٹ 60 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ہولڈر 30 رنز بنا کر ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محم عباس اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو جبکہ ایک وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔

قبل ازیں پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جس میں کامیاب بلے باز فواد عالم رہے تھے، جنہوں نے 56 رنز بنائے اور فہیم اشرف 44 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور جیڈن سیلز 3،3 وکٹیں حاصل کیں، کیمار روچ نے 2 اور کائل میئرز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی

ویسٹ انڈیز: کریگ بریتھ ویٹ (کپتان)، کیرن پاول، نکومورا بونر، کائل میئرز، روسٹن چیز، جرمین بلیک وُڈ، جوشوا ڈی سلوا، جیسن ہولڈر، کیماروچ، جیڈن سیلز اور جومیل ویریکن

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025