• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

صدر مملکت کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

شائع August 25, 2021
آرمی چیف اور صدرمملکت نے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا—فوٹو: اے پی پی
آرمی چیف اور صدرمملکت نے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا—فوٹو: اے پی پی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سطح پر سیکیورٹی کے لیے پاک آرمی کی قربانیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا’۔

یہ بھی پڑھیں: توقع ہے، طالبان خواتین اور انسانی حقوق سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں گے، آرمی چیف

جی ایچ کیو آمد پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘صدر ملکت اور چیف آف آرمی اسٹاف نے علاقامی صورت حال اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا’۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ‘صدر مملکت کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا اور کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی جانب سے سائبر سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی’۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘صدر مملکت نے پاک فوج کی پاکستان کی بیرونی اور اندرونی سیکیورٹی کے لیے کاوشوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا’۔

اس موقع پر صدر مملکت نے ‘انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان اور دیگر خدمات فراہم کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کے طریقہ کار کی بھی تعریف کی’۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ ہفتے پاکستان ملیٹری اکیڈمی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شورش پسند فورسز ہائبرڈ وار کے ذریعے معاشرے اور ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا دورہ کابل، اشرف غنی سے ملاقات، افغان امن عمل کی حمایت کا اعادہ

انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج ان ریشہ دوانیوں سے بخوبی آگاہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے بھرپور انداز میں تیار ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ہم ٹیکنالوجی اور مکمل تندہی سے ملک کے دفاع کو یقینی بنائیں گے اور صرف مضبوط مسلح افواج ہی مادر وطن کے دفاع کی ضمانت دے سکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024