• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی اور گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی

شائع August 26, 2021
ای سی سی نے ٹی سی پی کے ذریعے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے متعلقہ مالی انتظام کی بھی منظوری دی — فوٹو: ریڈیو پاکستان
ای سی سی نے ٹی سی پی کے ذریعے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے متعلقہ مالی انتظام کی بھی منظوری دی — فوٹو: ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 2 لاکھ ٹن چینی، 4 لاکھ ٹن گندم اور 24 ارب روپے کی کووڈ 19 ویکسین کی خریداری کے لیے اضافی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چین سے سپرے ڈرون کی درآمد پر ڈیوٹی معاف کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: ای سی سی کا ایک مرتبہ پھر آئی پی پیز کو ادائیگی کی منظوری سے گریز

ای سی سی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے فوری طور پر 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دے دی جو کہ قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے اسٹریٹیجک ذخائر کے لیے پہلے سے منظور شدہ تقریباً 6 لاکھ ٹن کی مقدار میں سے ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک لاکھ ٹن چینی پہلے ہی درآمد کی جاچکی ہے جبکہ مزید 2 لاکھ ٹن کے ٹینڈرز کو منسوخ کرنا پڑا کیونکہ بین الاقوامی قیمتیں تقریباً 103 روپے فی کلو تھیں۔

سیکریٹری صنعت و پیداوار نے ای سی سی کو بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے سابقہ ٹینڈرز اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ان ٹینڈرز کی منسوخی کے فیصلے کے بارے میں بریف کیا۔

انہوں نے خاص طور پر کورونا کی وجہ سے بڑھتی ہوئی نقل و حمل کی قیمت اور پیٹرولیم کی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی نے احساس کیش پروگرام کیلئے 48 ارب روپے کی منظوری دے دی

وزیر خزانہ نے صنعتوں، تجارت، خزانہ اور قانون کے سیکریٹریز پر مشتمل ایک ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا جو کہ مشاورتی اجلاس منعقد کرے گی۔

ذیلی کمیٹی بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹینڈرز بروقت انداز میں لانے کے لیے طریقہ کار طے کرے گی تاکہ کھانے کی اشیا درآمد کرنے کے لیے انتہائی سستی قیمت حاصل کی جاسکے اور ملک کے قیمتی زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا جا سکے۔

شوکت ترین نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ صوبوں کی جانب سے اشیا کی قیمتوں کے تخمینے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات پیش کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خاص طور پر کھانے کی اشیا کی درآمد کے لیے مناسب تخمینہ پیش کیا جانا چاہیے۔

کمیٹی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ بقیہ 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے انتظامات کو حکومتی طریقہ کار کے ذریعے جلد از جلد اسٹریٹیجک ذخائر بنانے اور ملک بھر میں چینی کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کی تیاری کریں۔

مزید پڑھیں: سی ای سی آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر کے خلاف نئی انکوائری کا حکم دے دیا

علاوہ ازیں ای سی سی نے ٹی سی پی کے ذریعے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے متعلقہ مالی انتظام کی بھی منظوری دی۔

اجلاس نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سفارش پر اسٹریٹیجک ذخائر کے لیے 4 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی بھی منظوری دی۔

اس نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت سے حکومت کے انتظامات کے ذریعے گندم درآمد کرنے کا آپشن تلاش کریں اور اس میں تیزی لائیں۔

ای سی سی نے افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹیجک ذخائر کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا جو گھریلو مارکیٹ میں قیمتوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024