• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر 4 تقرریاں اور تبادلے

شائع September 7, 2021
پاک فوج کے 4 اعلیٰ افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر ویب سائٹ
پاک فوج کے 4 اعلیٰ افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر ویب سائٹ

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق لیفیٹننٹ جنرل اظہر عباس کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا، وہ کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے تھے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے، وہ کور کمانڈر ملتان فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کردیا گیا، وہ چیف آف جنرل اسٹاف فرائض سرانجام دے رہے تھے اور لیفیٹننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کور کمانڈر ملتان تعینات کردیا گیا، وہ ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال 9 اپریل کو پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی تھیں اور 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔

اس وقت آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر سربراہی بریگیڈیئر سے میجر جنرل پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جن 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ان میں بریگیڈیئر شہریار پرویز بٹ، بریگیڈیئر عمر مقبول، بریگیڈیئر محمد عاصم خان، بریگیڈیئر غلام محمد، بریگیڈیئر محمد ندیم اشرف، بریگیڈیئر عامر اشفاق کیانی، بریگیڈیئر محمد امتنان بابر، بریگیڈیئر عبدالسمیع، بریگیڈیئر عمر احمد شاہ، بریگیڈیئر محمد شاہد صدیق، بریگیڈیئر محمد فرخان یوسف، بریگیڈیئر منیر الدین، بریگیڈیئر محمد عرفان خان، بریگیڈیئر نور ولی خان، بریگیڈیئر کمال انور چوہدری، بریگیڈیئر سلمان معین، بریگیڈیئر نسیم انور، بریگیڈیئر ملک عامر محمد خان، بریگیڈیئر عدنان سرور ملک، بریگیڈیئر محمد قذافی، بریگیڈیئر محمد نعیم اختر، بریگیڈیئر محمد شہاب اسلم، بریگیڈیئر ندیم یوسف، بریگیڈیئر فرخ شہزاد راؤ اور بریگیڈیئر خرم نثار شامل تھے۔

اس کے علاوہ آرمی میڈیکل کور سے بھی 12 افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جن میں بریگیڈیئر افتخار احمد ستی، بریگیڈیئر سید عادل حسنین، بریگیڈیئر محترمہ قمرالنسا چوہدری، بریگیڈیئر عرفان علی مرزا، بریگیڈیئر محمد رفیق ظفر، بریگیڈیئر محمد وسیم، برگیڈیئر محمد سہیل امین، برگیڈیئر نصیر احمد سمور، بریگیڈیئر محترمہ شازیہ نثار، بریگیڈیئر اعجاز غنی، بریگیڈیئر ارشد نسیم اور بریگیڈیئر ندیم احمد رانا شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میجر جنرل ثاقب محمود کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

اس سے قبل 5 اپریل کو میجر جنرل ثاقب محمود کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

گزشتہ سال نومبر 2020 میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی تھیں اور 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی تھی۔

مارچ 2020 میں پاک فوج کے میڈیکل کور کے 11 افسران سمیت 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025