• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ویکسین نہ لگوانے والے افراد میں کورونا سے موت کے امکانات 11 فیصد زیادہ

شائع September 11, 2021
ویکسین نہ لگوانے والے افراد میں وبا میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال داخل ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں، تحقیق
ویکسین نہ لگوانے والے افراد میں وبا میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال داخل ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں، تحقیق

کورونا ویکسین کے فوائد سے متعلق اب تک آنے والی متعدد تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ویکسینیشن سے لوگ وبا سے متاثر ہونے سے قدرے محفوظ بن جاتے ہیں۔

تاہم امریکا میں ہونے والی ایک حالیہ بڑی تحقیق سے ثابت ہوا کہ جو لوگ کورونا سے تحفظ کی ویکسین نہیں لگواتے ان میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار جانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

امریکا کے طبی ادارے ’سینٹر فار ڈیزیز اینڈ پروینٹ کنٹرول سینٹر‘ (سی ڈی سی) کی تحقیق کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے افراد میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال جانے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین نے امریکا کی 13 مختلف ریاستوں میں 6 لاکھ سے زائد کورونا مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس کے بعد نتائج سے معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر ویکسین کے کئی فوائد ہیں۔

تحقیق کے نتائج سےمعلوم ہوا کہ جو لوگ ویکسین نہیں لگواتے، کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ایسے افراد کے ہسپتال میں داخل ہونے کے امکانات 10 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ کے مریضوں میں جان لیوا بلڈ کلاٹس بننے کی اہم وجہ دریافت

نتائج کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے وبا کا شکار ہونے کے بعد مرنے کے امکانات بھی 11 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

سی ڈی سی کی جانب سے کی گئی ایک اور تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر تمام ویکسینز کورونا کی تمام اقسام پر اثر انداز ہوتی ہیں اور ان کا 60 سے 90 فیصد فائدہ ہوتا ہے۔

دوسری تحقیق کے مطابق کورونا کے تمام بشمول ڈیلٹا اقسام میں موڈرینا کی ویکسین سب سے زیادہ 95 فیصد تک فائدہ مند ہوتی ہے جب کہ فائزر اور آسٹررزینکا سمیت دیگر ویکسینز بھی 60 سے 80 فیصد تک فائدہ دیتی ہیں۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 75 سال یا اس سے زائد کی عمر کے افراد کو عام طور پر کورونا ویکسینز ڈیلٹا یا دیگر خطرناک کورونا کی اقسام سے کم تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024