• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

’ہواؤں کا رخ تبدیل ہوچکا، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی‘

شائع November 1, 2021
وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ وفاق ہمارے حوالے کریں سب سیکھ جائیں گے— فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ وفاق ہمارے حوالے کریں سب سیکھ جائیں گے— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہواؤں کا رخ تبدیل ہو رہا ہے اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت پوری ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال دی، آئندہ انتخابات میں عوام پورے ملک کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کو دیں گے۔

مزید پڑھیں: وفاق، سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کر رہا ہے، مراد علی شاہ

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایسے منصوبے کر رہی جس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے، کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے معاملے میں حکومت ایسے کام کرتی ہے جس کے بعد پھر اُگل سکتی ہے نہ نگل سکتی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بیٹھ کر ملک کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ وفاق ہمارے حوالے کریں سب سیکھ جائیں گے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کہتی ہے کہ کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، تحریک انصاف جس طرح جیتی ہے وہ بھی سب کو معلوم ہے، جب بھی انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے، اسد عمر

انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان، ٹی 20 ورلڈ کپ جیتے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’سنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی وجہ سے پاکستان اچھا کھیل کھیل رہی ہے، میں نے پہلے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے‘۔

حکومت مخالفت اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق سوال کے جواب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جو بھی مؤقف ہے وہ ہی بتائے گی جبکہ حکومت کے خلاف جمعہ کو پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا تھا۔

مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

قبل ازیں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

احتساب عدالت میں جج سید اصغر علی نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت کی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس کے شریک ملزم نیاز علی شیخ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس چیلنج کردیا۔

دوران سماعت شریک ملزم کی کورونا وائرس رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔

جس پر جج اصغر علی نے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’سنا ہے ایک نیا نیب آرڈیننس بھی آیا ہے‘۔

وکیل صفائی نے بتایا کہ پرائیویٹ لوگوں کو احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا ہے جبکہ ریفرنس کے شریک ملزم نیاز علی شیخ نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کردی۔

بعد ازاں عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024