• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بلوچستان: دو دھماکوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی

شائع November 25, 2021
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا— فائل فوٹو: اے ایف پی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا— فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے علاقے سبی میں ایک حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ مکران میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک سیکیورٹی اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مکران کے علاقے تمپ میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے تمام تر دستیاب ہتھیاروں سے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکا، پولیس اہلکار شہید

تاہم سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مقابلے کے دوران خاران سے تعلق رکھنے والے سپاہی نصیب اللہ اور لکی مروت کے رہائشی سپاہی نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بزدل دہشت گردوں کی کارروائیوں کو شکست دینے کےلیے پُرعزم ہیں، ان دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان میں امن و استحکام اور صوبے کی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔

دریں اثنا ضلع سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکاروں سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق سبی کے علاقے بابر کچ میں ایف سی کے تین اہلکار گشت کر رہے تھے جن میں سے ایک اہلکار نے شرپسندوں کی جانب جھاڑیوں میں بنائی گئی بارودی سرنگ پر پیر رکھا اور دھماکے کے نتیجے میں جائے وقوع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ واقعے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: بم حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لیتے ہوئے شہید و زخمی اہلکاروں کو سبی میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ سبی ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں 2 مزدور بھی زخمی ہوئے، مزدور تعمیراتی کام کر رہے تھے، ان میں سے ایک مزدور سمینٹ کے تھیلے منتقل کرنے گیا ان تھیلوں میں دھماکا خیز مواد موجود تھا جو زوردار آواز سے پھٹا۔

زخمی مزدوروں کی شناخت محمد افضل اور ماجد خان کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024