• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

وزارت صنعت کو خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کی ہدایت

شائع December 9, 2021
شوکت ترین نے بین الاقوامی منڈیوں میں کم قیمتوں پر پام اور سویا بین تیل کی درآمد کے لیے متبادل آپشن تلاش کرنے کی ہدایت کی — فوٹو: پی آئی ڈی
شوکت ترین نے بین الاقوامی منڈیوں میں کم قیمتوں پر پام اور سویا بین تیل کی درآمد کے لیے متبادل آپشن تلاش کرنے کی ہدایت کی — فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) نے وزارت صنعت و پیداوار (ایم او آئی پی) کوکہا ہے کہ وہ کم نرخوں پر پام اور سویا بین آئل کی درآمد کے متبادل آپشنز تلاش کرکے مقامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت بدھ کو ہونے والے این پی ایم سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ - خاص طور پر ملائیشیا اور انڈونیشیا سے درآمدات نے مقامی قیمتوں کو متاثر کیا ہے۔

شوکت ترین نے ایم او آئی پی سے کہا کہ وہ بین الاقوامی منڈیوں میں کم قیمتوں پرپام اور سویا بین تیل کی درآمد کے لیے متبادل آپشن تلاش کرے تاکہ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

سندھ میں گندم کے آٹے کی مسلسل بلند قیمت پر مشیر خزانہ نے گندم کی قیمتوں کو چیک کرنے اور سرکاری نرخ پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک موثر طریقہ کارتشکیل دینےکی تجویز دی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے خوردنی تیل، گھی کمپنیوں کے خلاف حکم امتناع معطل کردیا

چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ سندھ میں گندم کے آٹے کی قیمت دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہے۔

دیگر تینوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بھی بتایا کہ مانیٹرنگ کا مؤثر نظام استعمال کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام جاری شدہ گندم کو آٹے میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور یہ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری انتظامیہ کے فعال اقدامات کی وجہ سے گندم کے آٹے کے تھیلوں کی قیمتیں 1100 روپے فی 20 کلو گرام پر برقرار ہیں، کمیٹی کو بتایا گیا کہ تمام صوبائی حکومتوں کی طرف سے روزانہ گندم کے اجرا سے قومی سطح پر گندم کی قیمتوں میں مزید نرمی آئے گی۔

سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی غفران میمن نے اجلاس کو بتایا کہ گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور گندم کی نقل و حرکت کی باقاعدہ اور مؤثر نگرانی کی وجہ سے مارکیٹ میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق جاری کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: مینوفیکچررز نے خوردنی تیل، گھی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ مسترد کردیا

ملک میں چینی کی قیمت کا جائزہ لیتے ہوئے سیکریٹری خزانہ نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کے فعال اقدامات کی وجہ سے ملک میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کے نئے اسٹاک مارکیٹ میں آرہے ہیں جس سے قیمتیں مزید کم ہوں گی

مشیر خزانہ شوکت ترین نے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کااظہارکیا۔

ملک میں دالوں کی پیداوار کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی کو بتایا گیا کہ رواں ہفتے دالوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024