پاکستان میں پہلی بار ادرک کی فصل اگانے میں کامیابی

شائع January 3, 2022
ڈاکٹر ثانیہ نشتر ادرک کی کاشت کا افتتاح کررہی ہیں  — اے پی پی فوٹو
ڈاکٹر ثانیہ نشتر ادرک کی کاشت کا افتتاح کررہی ہیں — اے پی پی فوٹو

ادرک کا استعمال پاکستان میں بہت عام ہوتا ہے مگر حیران کن طور پر اب جاکر پہلی بار اسے ملک میں اگایا گیا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے چکوال کے علاقے بلکسر مین ادرک کی کاشت کے اولین پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ادرک ایک اہم فصل کے طور پر سامنے آئے گی اور کاشتکار برادری کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاری غربت میں کمی سے منسلک ہے۔

ملک میں ادرک کی پہلی فصل 11 ماہ کے دوران کاشت ہوئی۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ پاکستانی پکوانوں کے لیے ادرک ایک لازمی جز ہے جس کی طلب بہت زیادہ ہے مگر اب تک اسے ملک میں اگایا نہیں جاتا تھا بلکہ طلب پوری کرنے کے لیے درآمد کیا جاتا ہے۔

ایونٹ کے شرکا کو ادرک کی مستحکم پروڈکشن کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ کس طرح اس کی فصل کو کاشت کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے اس موقع پر ملک مین ادرک کی کاشت سے کاشت کاری فوائد کے حوالے سے تحقیق پر مبنی تفصیلات پیش کیں۔

پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کہ ادرک کی کاشت کے پراجیکٹ میں کامیابی اور پاکستان کے کاشت کاری شعبے کی ترقی کے مواقع پر بریفننگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ادرک کی اقسام کو کامیابی سے اگایا گیا اور فی ایکٹر 8 سے 10 ٹن ادرک کی کاشت حاصل کی جاسکتی ہے۔

دیگر ماہرین نے کہا کہ پاکستان نے خودانحصاری کی جانب سفر کا آغاز کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024