• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 649 کیسز رپورٹ

شائع January 10, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے — فائل فوٹو: اے پی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے — فائل فوٹو: اے پی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 649 کیسز سامنے، کیسز مثبت آنے کی شرح بھی 3.66 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 17 ہزار 748 فعال کیسز موجود ہیں جن میں سے 617 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 15 فیصد سے بڑھ گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کیسز کی صورتحال کچھ یوں رہی:

  • سندھ: 928 کیسز

  • پنجاب: 561 کیسز، ایک موت

  • خیبر پختونخوا: 42 کیسز، ایک موت

  • بلوچستان: ایک کیس

  • اسلام آباد: 113 کیسز

  • گلگت بلتستان: 2 کیسز

  • آزاد کشمیر: 2 کیسز، ایک موت

اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 13 لاکھ 5 ہزار 707 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں 12 لاکھ 58 ہزار 987 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 28 ہزار 972 مریض لقمہ اجل بن گئے۔

این سی او سی کی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 6 ہزار 192 افراد کو وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔

اب تک ملک میں 7 کروڑ 38 لاکھ 62 ہزار 234 مکمل ویکسینیٹڈ ہوچکے ہیں یعنی انہوں نے ویکسین کی ضروری دو خوراکیں لگوار کھی ہیں۔

افغانستان سے آنے والے ایک لاکھ افراد کو ویکسین لگادی گئی

پاکستان میں نومبر 2021 سے اب تک افغان سرحدوں سے آنے والے ایک لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ 19 کے وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ بات قومی سلامتی کے مشیر اور بین الوزارتی کوآرڈینیشن سیل (اے آئی سی سی) کے کنوینر ڈاکٹر معید یوسف کی زیر صدارت افغان بین وزارتی رابطہ سیل (اے آئی سی سی) کے اجلاس کے دوران بتائی گئی۔

مزید پڑھیں: اومیکرون کے خلاف مدافعتی تحفظ بوسٹر ڈوز کے بغیر ممکن نہیں، تحقیق

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ افغان انسانی امدادی پیکج کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ طورخم اور چمن بارڈر کراسنگ پر بالترتیب 51 ہزار 609 اور55 ہزار 14 افراد کو حفاظتی ویکسین لگائی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی وزارت صحت نے اس مقصد کے لیے کووڈ 19 ویکسین کی 5 لاکھ سے زیادہ خوراکیں فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024