• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

شاہ محمود کا یوکرین کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتکاری پر زور

شائع February 28, 2022
وزیر خارجہ نے یوکرین کے ہم منصب کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا— فوٹو: رائٹرز/اے پی
وزیر خارجہ نے یوکرین کے ہم منصب کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا— فوٹو: رائٹرز/اے پی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتکاری پر زور دیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اتوار کو شاہ محمود قریشی نے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں پاکستان کے نقطہ نظر سےتفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پیوٹن کا نیوکلیئر فورسز کو تیار رہنے کا حکم، عالمی برادری کا اظہار مذمت

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیاکہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے جبکہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کو سفارت کاری سے حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ روس میں روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ اس تنازع سے حل کیا جا سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور ترقی پذیر ممالک ہمیشہ تنازعات کی صورت میں معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیاکہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی فوجی یوکرین کے دوسرے بڑے شہر 'خارکیف' میں داخل

وزیر خارجہ قریشی نے یوکرین میں پاکستانی کمیونٹی اور طلبا کے انخلا اور ان کی بحفاظت پاکستان واپسی کا اہم معاملہ بھی اٹھایا۔

انہوں نے انخلا کے عمل میں جلد از جلد سہولت کی فراہمی اور احسن انداز میں سرحد پار کرنےکے لیے یوکرینی حکام کےکردار کو سراہا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں بھی رابطے میں رہنے پر مکمل اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024