• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آنر کا اب تک کا سب سے طاقتور اسمارٹ فون میجک 4 الٹی میٹ ایڈیشن

شائع March 20, 2022
میجک 4 الٹی میٹ — فوٹو بشکریہ آنر
میجک 4 الٹی میٹ — فوٹو بشکریہ آنر

آنر نے میجک 4 سیریز کو فروری 2022 میں عالمی سطح پر متعارف کرایا تھا اور اب اس کا سب سے بہترین ماڈل پیش کیا گیا ہے۔

آنر میجک 4 الٹی میٹ ایڈیشن اس کمپنی کا اب تک کا سب سے بہترین اسمارٹ فون ہے۔

یہ فون بنیادی طور پر میجک 4 پرو پر مبنی ہے جس میں کیمرا ہارڈ ویئر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

اس فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہی ہے مگر اس کے لیے بہت بڑے 1/1.12 سنسر کو استعمال کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ دیگر کمپنیوں کے ایک انچ سنسرز اور ایف 1.8 لینسز سے بہت زیادہ بہترین ہے۔

اس کے ساتھ 64 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے کے لیے نئے اور بڑے 1/2 انچ کے سنسر کو استعمال کیا گیا ہے جبکہ اسپیشل کوٹنگ بھی کی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

اسی طرح ایک نیا 50 میگا پکسل اسپیکٹرم ان ہانسڈ کیمرا بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہے جبکہ چوتھا 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جس کے ساتھ 3.5 ایکس آپٹیکل زوم اور او آئی ایس فیچرز موجود ہیں۔

5 واں ڈی ٹی او ایف سنسر ہے جو روشنی میں کلر ٹمپریچر کو ڈیٹکٹیٹ کرتا ہے جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جس کے ساتھ 3 ڈی ڈیپتھ سنسر ہے جو چہرہ شناخت کرنے کے لیے ہے۔

کیمرے کے لیے ایک کاسٹیوم امیج پراسیسر استعمال کیا گیا ہے جو اس فون کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

کیمرا سیٹ اپ سے ہٹ کر فون میں اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 6.0 سے کیا گیا ہے جبکہ 6.81 انچ کے ایل ٹی پی او او ایل ای ڈی ڈسپلے ڈیوائس کا حصہ ہے۔

ایل ٹی پی او ڈسپلے ہونے کی وجہ سے یہ ایک سے 120 ہرٹز ریفریٹ ریٹ کو اپنا سکتا ہے جبکہ 4600 ایم اے ایچ بیٹری 100 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی فون کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

یہ فون رواں سال کسی وقت چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 8 ہزار یوآن (2 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ میجک 4 سب سے پہلے 25 مارچ کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 4 ہزار یوآن (ایک لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

آنر میجک 4 پرو یکم اپریل سے 5500 یوآن (ایک لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024