• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

گوگل سرچ کو صاف کرنے کیلئے کارآمد فیچر متعارف

شائع March 20, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

انٹرنیٹ پر کچھ بھی سرچ کرنا ہو بیشتر افراد گوگل کا رخ کرتے ہیں۔

مگر آپ جو بھی سرچ کرتے ہیں وہ گوگل ڈیٹا کا حصہ بن جاتا ہے اور ان تک رسائی کسی بھی وقت حاصل کی جاسکتی ہے۔

مگر اب گوگل نے اس حوالے سے ایک بڑی سہولت فراہم کردی ہے۔

گوگل نے 2021 آئی او کانفرنس کے دوران موبائل سرچ کے لیے چند دلچسپ فیچرز کا اعلان کیا تھا۔

اب ان میں سے ایک فیچر اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہے جس کی مدد سے وہ گزشتہ 15 منٹ کی سرچ ہسٹری چند کلکس سے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

اس کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ فون میں گوگل ایپ کو اوپن کریں اور پروفائل پکچر آئیکون پر کلک کریں۔

ایسا کرنے پر اکاؤنٹ سیٹنگز پیج اوپن ہوگا جس میں ایک نیا آپشن ہے جو گزشتہ 15 منٹ کی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

گوگل نے یہ فیچر جولائی 2021 میں آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا دیا تھا مگر اینڈرائیڈ کے لیے ایسا نہیں ہوسکا۔

یہ نیا فیچر تمام صارفین کو آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگا اور اسے گوگل سرچ ایپ میں ہی استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ یہ فیچر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا یا نہیں۔

آئی او کانفرنس کے دوران بھی گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024