• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

یاسمین راشد نے خود سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں پر وضاحت کردی

شائع March 20, 2022
یاسمین راشد نے جھوٹی خبروں پر پریشان ہونے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا—اسکرین شاٹ
یاسمین راشد نے جھوٹی خبروں پر پریشان ہونے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا—اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے خود سے متعلق چلنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

یاسمین راشد نے 20 مارچ کی شب 8 بج کر 40 منٹ پر ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو جاری کرتے ہوئے خود سے متعلق چلنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

صوبائی وزیر صحت نے مختصر ویڈیو میں بتایا کہ ان سے متعلق جھوٹی خبریں چل رہی ہیں، جن کی وجہ سے کئی لوگ پریشان ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ وہ بلکل خیریت اور روبہ صحت ہیں، ان سے متعلق چلنے والی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔

صوبائی وزیر صحت نے جھوٹی خبروں پر پریشانی کا اظہار کرنے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کےلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

یاسمین راشد کی ٹوئٹ کو متعدد افراد نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی صحت مند زندگی کے لیے دعائیں کیں جب کہ لوگوں نےکمنٹس میں بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاسمین راشد سے متعلق 20 مارچ کی افواہیں پھیلیں کہ وہ انتقال کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیماری کے باوجود فرائض کی انجام دہی پر عمران عباس، ڈاکٹر یاسمین کے معترف

صوبائی وزیر صحت میں 2020 کے آخر میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی تھیں۔

یاسمین راشد نے اس وقت برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ دسمبر 2020 میں ان کا آپریشن ہوا تھا جب کہ مئی 2021 تک ان کی کیموتھراپی اور دیگر علاج جاری تھا۔

رکن پنجاب اسملی نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’ان کی 12 کیموتھراپیز ہونا تھیں جن میں سے مئی 2021 تک 11 مکمل ہو چکی تھیں'۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نےاس وقت بتایا تھا کہ ان ک بیماری کی تشخیص بہت جلد ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان کا کامیاب آپریشن بھی ہوا اور اب ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

یاسمین راشد کی جانب سے کینسر کی تشخیص اور علاج کروانے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر گزشتہ برس اداکار عمران عباس نے انہیں خراج عقیدت بھی کیا تھا۔

عمران عباس نے ان کےلیے اس وقت انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'پاکستانی شہری 70 سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوششوں کو سراہتے ہیں جو کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے ہمارے لیے دن رات کام کررہی ہیں'۔

انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ یاسمین راشد پہلے ہی اپنے بال، اپنی صحت کھو چکی ہے اور وہ اپنی توانائیاں کھو رہی ہے لیکن پھر بھی انہوں نے پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنے کا اپنا شوق ختم نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024