• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

حج کیلئے پی آئی اے ملک کے 8 شہروں سے پروازیں چلائے گی

شائع May 24, 2022
ملک بھر کے آٹھ شہروں سےحج پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا۔ —فائل فوٹو: اے پی پی
ملک بھر کے آٹھ شہروں سےحج پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا۔ —فائل فوٹو: اے پی پی

عازمین حج کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 31 مئی تا 13 اگست پاکستان کے آٹھ اہم شہروں سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے حج پروازوں کے منصوبے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کو ایئر لائن کے آپریشنز اور سیاحت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی ۔

پی آئی اے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ ایئرلائن انتظامیہ نے وزیر ہوابازی کو اپنے آپریشنز پر بریفنگ دی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد، لاہور سے پروازیں روانہ

انہوں نے کہا کہ بریفنگ میں حج آپریشنز، سیاحت کو فروغ دینا، نئی منزلوں کے لیے پروازوں اور پی آئی اے کے بیڑے میں مزید ہوائی جہاز شامل کرنے کا منصوبہ بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر ہوا بازی کو 31 مئی سے شروع ہونے والے حج آپریشنز سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ایئرلائن آٹھ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور، کوئٹہ سے سعودی عرب کے جدہ اور مدینہ منورہ تک حج پروازیں چلائے گی اور حج کے لیے 13 اگست تک 297 پروازیں چلائی جائیں گی۔

وزیر ہوا بازی نے اس مقصد کے لیے لاگ اسٹوریج سے ایک بوئنگ 777 اور ایک ایئربس 320 کے حصول کا حکم دیا۔

خواجہ سعد رفیق کو پی آئی اے کے آپریشنل فلیٹ اور فلیٹ میں توسیع کے منصوبے کے بارے میں بھی بتایا گیا جس کے تحت ایئر لائن اپنے بیڑے میں چار اے 320 طیارے شامل کرنے کے عمل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ: عازمین حج کیلئے امیگریشن کا خصوصی نظام نصب

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اے 320 ہوائی جہاز پہلے ہی پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو چکا ہے اور کچھ رسمی امور مکمل ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن کا حصہ بن جائے گا جبکہ ایک اور ہوائی جہاز اس ماہ کی آخر میں بیڑے کا حصہ بنے گا۔

وزیر ہوا بازی نے پی آئی اے حکام کو ہدایات دیں کہ گراؤنڈ پر موجود ہوائی جہازوں کے آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا جائے، انہوں نے نجف اور دمشق کے لیے پروازیں بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر کو پی آئی اے کے باکو کے لیے کامیاب فلائٹ آپریشن، آذربائیجان اور اندرون ملک پروازوں کی تعداد بڑھانے کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا جس میں اسکردو کے لیے ہفتہ وار 18 پروازیں، گلگت کے لیے ہفتہ وار 24 پروازیں اور اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے چترال کے لیے ہفتے میں دو پروازیں شامل ہوں گی۔

سعد رفیق نے پی آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ کارگو کے کاروبار کو مزید بہتر بنائیں اور مسافروں کے لیے بزنس کلاس کی سہولیات کو بھی بہتر بنائیں جس میں ہوائی اڈوں پر بزنس کلاس لاؤنجز کو اپ گریڈ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: پی آئی اے کا حج آپریشن شروع، 3 سو 27 عازمین مدینہ روانہ

دریں اثنا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ہوائی اڈوں پر نمازیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے وضو کے کمروں اور جائے عبدت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

سی اے اے کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان ایئرپورٹس کے لاؤنجز میں جائے نماز کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

سی اے اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر ہوا بازی کی ہدایات پر ہوائی اڈوں پر نمازیوں کے لیے مختص جگہوں کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، سیالکوٹ، گلگت اور چترال ہوائی اڈوں کے لاؤنجز میں جائے نماز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024