• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی آئی اے کا حج آپریشن شروع، ایک ہزار 80 عازمین سعودی عرب روانہ

شائع June 7, 2022
حج آپریشن کے باضابطہ آغاز کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی—فائل فوٹو: اے پی پی
حج آپریشن کے باضابطہ آغاز کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی—فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن نے گزشتہ روز اپنا حج آپریشن شروع کردیا اور پہلے روز ایک ہزار 80 عازمین حج 4 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے پیر سے حج آپریشن شروع کر دیا ہے، حج آپریشن کے باضابطہ آغاز کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے پہلے روز ایک ہزار 80 عازمین حج 4 پروازوں کے ذریعے حج کے لیے روانہ ہوئے، اسلام آباد سے 2 اور لاہور اور کوئٹہ سے ایک، ایک پرواز نے اڑان بھری، اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور سعودی سفیر نواف بن مالک بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک لاکھ 41 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی سفیر نے طریق مکہ سہولت کا بھی افتتاح کیا جس سے عازمین حج سعودی امیگریشن پاکستان سے کروا کر روانہ ہوں گے۔

دریں اثنا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے حجاج کرام کے لیے ویکسین کے انتظام کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے موڈرنا، فائزر، ایسٹرازینکا اور جانسن اینڈ جانسن میں سے کسی بھی ویکسین کی 2 خوراکوں کی شرط رکھی گئی ہے۔

این سی او سی نے تجویز دی ہے کہ عازمین حج اپنی مطلوبہ ویکسین کی اضافی یا بوسٹر خوراک اپنی پہلی یا دوسری خوراک کے 28 روز کے بعد لگوا سکتے ہیں۔

طریقہ کار میں اس اپڈیٹ سے انہیں حج کے دوران سعودی حکومت کی کورونا ویکسینیشن پالیسی کی تعمیل میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024