• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان کے دورے پر آنے والی جرمن وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

شائع June 7, 2022
جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک—تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک—تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو

پاکستان کا دورہ کرنے والی جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے اپنا دورہ مختصر کردیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ 'مجھے معلوم ہوا کہ انالینا بیئربوک کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں ان کی جلد صحتیاب ہونے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'آج ہونے والی ہماری بہترین بات چیت کے تناظر میں پاک جرمن پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہمارے مسلسل رابطوں اور مستقبل کے معاملات کا منتظر ہوں'۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں جرمنی کے دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان کے دورے کے ساتھ ساتھ انالینا بیئربوک نے یونان اور ترکی کا سفر بھی کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کی سمت غلط ہے،معاشی تعاون حقوق کی فراہمی سےمشروط ہوگا، جرمن وزیرخارجہ

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے سے قبل جرمن وزیر نے اپنے ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بات چیت اور نیوز کانفرنس کی تھی، جس کا مرکز دوطرفہ تعاون اور علاقائی چیلنجز بشمول افغانستان کی صورتحال پر تھا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کے مطابق دونوں وزرا نے 4 کروڑ فغانوں کو درپیش 'سنگین انسانی صورتحال' کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

انالینا بیئربوک کو جرمن سفارت خانے اور جرمن سوسائٹی فار انٹرنیشنل کوآپریشن (جی آئی زی) کے عملے سے بھی ملاقات کرنی تھی جو افغانستان سے فرار ہونے والے لوگوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ انہیں ان افغان مہاجرین سے بھی ملنا تھا جو اسلام آباد میں ہیں اور جرمنی جانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جرمن وزیر صحت کی شہریوں کو جلد از جلد کورونا ویکسین لگوانے کی تنبیہ

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے اپنے تین ملکی دورے میں یونانی وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس کے ساتھ ساتھ اپنے یونانی ہم منصب نیکوس ڈینڈیا سے بھی ملاقات کرنی تھی۔

جمعے کو ان کا آخری پڑاؤ ترکی میں ہونا تھا جہاں ترک وزیر خارجہ مولود جاويش اوغلو سے ان کی ملاقات طے تھی۔

یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے پس منظر میں، انالینا بیئربوک کے ترکی کے دورے سے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر انقرہ کے ویٹو کی دھمکی دینے کی بھی توقع کی جا رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024