• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وزیرستان، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 دہشت گرد مارے گئے

شائع June 7, 2022
دہشت گردوں کے پاس سے اسحلہ اور گولہ باورد بھی برآمد کیا گیا ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی
دہشت گردوں کے پاس سے اسحلہ اور گولہ باورد بھی برآمد کیا گیا ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے جنرل ایریا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بیان کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

بلوچستان میں 'بی آر اے' سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد مارے گیے

دوسری جانب نوشکی کے قریب پرودھ پہاڑ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں بلوچستان ری پبلکن آرمی (بی آر اے) سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ندیم اور شہزاد عالم مارے گیے۔

یہ بھی پڑھیں: سبی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے ایک اور بیان میں کہا گیا کہ 6 جون کو نوشکی بلوچستان کے قریب پرودھ پہاڑ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن کیا۔

جیسے ہی اہلکاروں نے علاقے میں آپریشن کا آغاز کیا، دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانوں سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔

مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں بی آر اے سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ندیم اور شہزاد عالم مارے گیے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سبی میں دھماکے سے 4 ایف سی اہلکار شہید

یہ دہشت گرد خاران اور محلقہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی پلانٹ کرنے کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

مزید بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ باورد بھی برآمد کیا گیا ہے جو وہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں استعمال کرتے تھے۔

سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بنوں اور شمالی وزیرستان میں کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

قبل ازیں 5 جون 2022 کو خیبرپختونخوا کے علاقوں جانی خیل، ضلع بنوں اور ضلع شمالی وزیرستان کے حسن خیل میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے علاقوں جانی خیل، ضلع بنوں اور ضلع شمالی وزیرستان کے حسن خیل میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے، 5 دہشت گرد ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں اور 2 دہشت گرد شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ کے علاقے حسن خیل میں مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے کے مقامی افراد نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024