• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی: دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

شائع June 21, 2022
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دانیہ  نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز  وائرل کیں، عدالت ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کیں، عدالت ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

کراچی کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ جنوبی نے مرحوم رکن قومی اسمبلی، ٹی وی میزبان اور اسکالر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبرکرائم ایکٹ کےتحت کارروائی کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

کراچی کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ جنوبی میں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی سے متعلق دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی ویڈیوز میں نے نہیں، کسی تیسرے شخص نے بنائیں، دانیہ شاہ

سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں، عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

سماجی تنظیم کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر جمیل ورک کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے، دانیہ شاہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ معمولی تنازع پر شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے پر دانیہ شاہ کو سزا ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سیدہ دانیہ شاہ اور مرحوم رکن قومی اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے فروری 2022 میں شادی کی تھی اور محض تین ماہ بعد ہی دونوں نے ایک دوسرے پر شرمناک الزامات لگاکر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کا نامناسب مواد بھی شیئر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کے ایک دوسرے پر ’شرمناک‘ الزامات

اس دوران عامر لیاقت حسین کی کچھ قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن کے بارے میں اہلیہ دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ شوہر کی وائرل ہونے والی مبینہ برہنہ ویڈیوز انہوں نے نہیں، کسی تیسرے نے بنائیں اور انہیں بھی اس شخص نے ویڈیوز بھیجیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ عامر لیاقت کی ویڈیوز میں نے وائرل نہیں کیں، ان کے پاس شوہر کی اسی طرح کی صرف ایک ویڈیو ہے جب کہ وائرل ہونے والی ویڈیوز انہیں کسی تیسرے شخص نے بھیجی تھیں۔

7 مئی کو دانیہ شاہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

شادی کے وقت دانیہ شاہ کی عمر 18 سال جب کہ مرحوم عامر لیاقت حسین کی عمر 49 برس تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے الزامات مسترد کردیے

عامر لیاقت کی دانیہ شاہ سے شادی سے قبل ان کی پہلی دو شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

عامر لیاقت سے دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے فروری 2022 میں خلع لینے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے جولائی 2018 میں ان سے شادی کی تھی۔

اس سے قبل ڈاکٹر بشریٰ نے بھی دسمبر 2020 میں عامر لیاقت سے طلاق ہوجانے کی تصدیق کی تھی۔

عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور بھی ان سے کئی سال کم عمر تھیں جب کہ پہلی اہلیہ سے ان کے بچے ہیں جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024