• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

بابراعظم بہترین ٹاپ آرڈر بلے بازوں میں 'بگ ون' ہیں، سائمن ڈول

شائع June 26, 2022
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم— فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت بہترین ٹاپ آرڈر بلے باز اور بگ ون ہیں۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سائمن ڈول نے کہا کہ موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں کی بات کی جائے تو اس وقت بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم مارچ کے مہینے کے لیے آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی قرار

آئی سی سی نے 16 جون کو ٹوئٹ میں بتایا کہ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر موجود ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ وہ ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں آئی سی سی کی 2021 کی ٹیم آف دی ائیر میں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مارچ کے مہینے کے لیے آئی سی سی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر کی فتح گر اننگز پر آسٹریلیا کے لبوشین بھی داد دینے پر مجبور

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 196 رنز کی بحرانی اننگز کے ساتھ ساتھ بابر اعظم نے مجموعی طور پر ٹیسٹ سیریز میں 390 رنز اسکور کیے تھے۔

آسٹریلین بلے باز مارنس لبوشین نے میچ کے بعد لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان کی اننگز کے ایک ایک منٹ سے لطف اندوز ہوا، البتہ یہ بات افسوسناک ہے کہ یہ اننگز ہمارے خلاف کھیلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت اچھی اننگز تھی، میں بابر اعظم کو دیکھ کر اپنے کھیل کو نکھارنے کی کوشش کروں گا۔

مزید پڑھیں: ون ڈے میں بہترین ریٹنگ، بابر اعظم نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

6 اپریل کو ڈان رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اب تک کی بہترین ون ڈے ریٹنگ پوائنٹس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بابر اعظم کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 891 ہو گئی ہے، ان ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ہی بابراعظم نے سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلین لیجنڈ مائیکل بیون دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر کی جانب سے کیریئر میں حاصل کیے گئے سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 887 تھی جبکہ بیون نے 885 پوائنٹس تک رسائی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم بطور کپتان شاندار روایات چھوڑ کر جانے کے خواہش مند

خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کا اعزاز عظیم ویسٹ انڈین بلے باز ویوین رچرڈز کے پاس ہے جنہوں نے 935 پوائنٹس حاصل کیے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024