• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ترکیہ: خوفناک حادثوں میں صحافیوں سمیت 32 افراد جاں بحق

شائع August 21, 2022
ترک حکام نے بتایا امدادی کام جاری ہے—فوٹو: رائٹرز
ترک حکام نے بتایا امدادی کام جاری ہے—فوٹو: رائٹرز

ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں مسافر بسوں کے مختلف خوف ناک حادثوں میں صحافیوں اور امدادی کارکنوں سمیت 32 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے بتایا کہ بس ایسے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جہاں پہلے ہی حادثہ پیش آچکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی: تارکین وطن کی گاڑی کو حادثہ، ہلاک افراد میں پاکستانی بھی شامل

جنوب مشرقی صوبے غازیانٹیپ کے گورنر دیووت گل نے بتایا کہ ایک بس حادثے میں امدادی کارکنوں اور صحافیوں 16 افراد جاں بحق ہوئے اور جائے وقوع پر پہلے ہی ایک حادثہ پیش آچکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں مزید 20 افراد زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

گورنر دیووت گل نے صوبے کے مشرقے علاقے میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہا کہ صبح 10:45 بجے یہاں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 200 میٹر دور ہی ایک اور بس کا حادثہ ہوا جہاں فائربریگیڈ، میڈیکل ٹیمیں اور دیگر امدادی کارکن وہاں پہنچ گئے اور امدادی کارروائی میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری بس اس علاقے میں پھسلی اور پہلے سے حادثے کا شکار بس سے ٹکرائی اور اس وقت زخمی سڑک پر موجود تھے۔

ویڈیوز کے مطابق مذکورہ علاقے سے 250 کلومیٹر دور مشرق میں مارڈین کے ضلع ڈیرک میں ٹرک حادثہ پیش آیا جہاں پہلے ہی ایک اور حادثہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ترکی: فوجیوں کی بس کے قریب دھماکا، 13 ہلاک

ترک وزیرصحت فہریتن کوکا کا کہنا تھا کہ مارڈین میں پیش آنے والے اس حادثے میں 16 افرد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے 8 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024