• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اگست کے دوران ٹیکس ریونیو بڑھ کر 4 کھرب 89 ارب روپے تک پہنچ گیا

شائع September 1, 2022
اگست کے دوران جمع کیے گئے ایڈوانس ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے —فائل فوٹو: اے پی
اگست کے دوران جمع کیے گئے ایڈوانس ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے —فائل فوٹو: اے پی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا کہ اگست میں اس کی خالص وصولی 9 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 4 کھرب 89 ارب روپے ہوگئی، جو اس ماہ کے لیے مقرر کردہ 4 کھرب 83 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ریونیو کی وصولی 9 کھرب 26 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 9 کھرب 48 ارب روپے رہی جو کہ 2.37 فیصد زیادہ ہے۔

ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ بک ایڈجسٹمنٹ کو مدنظر رکھنے کے بعد یہ اعداد و شمار مزید بہتر ہوں گے، یہ کلیکشنز اگست میں اب تک کی سب سے زیادہ وصولیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں عائد متعدد ٹیکس واپس لینے کیلئے آرڈیننس منظور

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ریونیو کی یہ شاندار کارکردگی بورڈ کے درآمدات پر پابندی اور سیلاب کے باوجود اپنی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھانے کے عزم کی عکاس ہے۔

دوسری جانب مجموعی وصولیاں گزشتہ سال اگست کے دوران 4 کھرب 62 ارب روپے سے بڑھ کر 5 کھرب 26 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو 14 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح اگست کے دوران ادا کیے گئے ریفنڈز گزشتہ سال ادا کیے گئے 14.3 ارب روپے کے مقابلے میں 37 ارب روپے تھے، جو کہ 161 فیصد زیادہ ہے، یہ فاسٹ ٹریک ریفنڈز کے لیے ایف بی آر کے مضبوط عزم کا عکاس ہے اور اس طرح انڈسٹری میں لیکویڈیٹی کی کمی کو روکتا ہے۔

اگست میں آمدنی میں نمایاں اضافہ بڑی حد تک حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2022 میں متعارف کرائی گئی مختلف پالیسیوں اور ریونیو کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب، پی ٹی اے نے بعض غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کھول دیے

ماضی کے برعکس امیروں پر ٹیکس لگانے پر توجہ مرکوز ہے، اس مثالی تبدیلی کی وجہ سے مجموعی ملکی انکم ٹیکس میں نمو تقریباً 38 فیصد ہے جو کہ براہ راست ٹیکس کی جانب ایک قابل ذکر تبدیلی ہے۔

اسی طرح اگست کے دوران جمع کیے گئے ایڈوانس ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 72 فیصد زیادہ ہے۔

مزید برآں انکم ٹیکس کے تحت خالص وصولی گزشتہ سال کے ایک کھرب 24 ارب روپے کے مقابلے اگست میں 33 فیصد بڑھ کر ایک کھرب 65 ارب روپے ہوگئی۔

البتہ سیلز ٹیکس کی وصولی گزشتہ سال کے 2 کھرب 23 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال 2 کھرب 18 ارب روپے ہے جو 2.24 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی سروے: ٹیکس چھوٹ سے قومی خزانے کو 17 کھرب 57 ارب روپے کا نقصان ہوا

اس کے علاوہ اگست میں کسٹم ڈیوٹی سے خالص وصولی 82 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 77 ارب روپے تھی، جو 6.49 فیصد کا معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی گزشتہ سال 23 ارب روپے کے مقابلے میں 24 ارب روپے رہی جو کہ 4.34 فیصد زیادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024