اوپو کے ایف 21 ایس سیریز کے دو فونز متعارف
چینی موبائل کمپنی اوپو نے گزشتہ برس ’ایف 21‘ سیریز کے دو فونز پیش کیے تھے اور اب کمپنی نے اسی سیریز کے اپڈیٹ ’ایس پرو‘ فونز کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔
کمپنی نے ’ایف 21 ایس پرو‘ کو فورجی اور فائیوجی سپورٹ میں پیش کیا ہے۔
دونوں فونز کو 43۔6 انچ کے اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ ’پرو‘ کو اسنیپ ڈریگن 680 اور ’ایس پرو فائیو جی‘ کو اسنیپ ڈریگن 695 کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
دونوں فونز کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے دونوں کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جب کہ دونوں میں ترتیب وار دو میگا پکسل کے میکرو اور مائکرو اسکوپ کیمرے دیے گئے ہیں۔
دونوں فونز کے فرنٹ پر سونی ٹیکنالوجی کا 32 میگا پکسل کیمرا ہے اور اس کی ٹیکنالوجی بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔
دونوں فون کو 4600 ایم اے ایچ بیٹری اور 33 واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
دونوں فونز کو 8 جی بی ریم اور 5 جی بی ورچوئل ریم سمیت 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
’ایف 21 ایس پرو‘ کے ایک فون کو فورجی جب کہ دوسرے کو فائیوجی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
دونوں فونز کو ابتدائی طور پر صرف بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ اگلے مرحلے میں اسے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں پیش کیا جائے گا۔
کمپنی کے فورجی سپورٹنگ فون کی پاکستانی قیمت 65 ہزار جب کہ فائیوجی سپورٹ کے فون کی قیمت 75 ہزار روپے سے زائد رکھے جانے کا امکان ہے۔