• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، داعش کے 2 دہشت گرد ہلاک

شائع September 24, 2022
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ  خضدار کے سی ٹی ڈی تھانے میں واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ خضدار کے سی ٹی ڈی تھانے میں واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

صوبائی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے سورگاز میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے ’دو انتہائی مطلوب دہشت گرد‘ مارے گئے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

ترجمان کا کہنا تھا کہ سورگاز کے پہاڑی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے ایک ٹیم کو جائے وقوع پر روانہ کیا، اسی دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم نے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کو روکا جو خضدار میں ایک حساس تنصیب کو نشانہ بنانے کے لیے سندھ کے شہر شہداد کوٹ سے بلوچستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو دیکھتے ہی مشتبہ دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی اور دستی بم بھی پھینکے جس کے جواب میں سی ٹی ڈی کی ٹیم نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مزید 3 مسلح افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی: پولیس مقابلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں ایک عسکریت پسند کی شناخت مطیع اللہ عرف بسم اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کے سَر کی قیمت 1 لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ اس کا نام ریڈ بُک میں شامل تھا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند اسلامی تنظیم سے تھا جبکہ دیگر عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ان کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے جن میں 34 راؤنڈز کے ساتھ ایک سب مشین گن، 12 راؤنڈز کے ساتھ ایک 9 ایم ایم پستول، 5 کلو گرام بارودی مواد، پانچ میٹر دھماکا کرنے والی ہڈی، ایک ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور ایک موٹر سائیکل شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، داعش سے وابستہ دو مشتبہ عسکریت پسند زیر حراست

ترجمان کا کہنا تھا کہ خضدار کے سی ٹی ڈی تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے جبکہ مزید فرار مسلح عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024