• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سندھ : 5 سے 11 سال عمر کے 20 لاکھ سے زائد بچوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی

شائع September 25, 2022
ان اضلاع میں یہ مہم ایک اور دن تک کے لیے بڑھا دی گئی ہے جہاں بچے تاحال ویکسی نیشن سے محروم ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز
ان اضلاع میں یہ مہم ایک اور دن تک کے لیے بڑھا دی گئی ہے جہاں بچے تاحال ویکسی نیشن سے محروم ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز

محکمہ صحت سندھ کے حکام نے کراچی اور حیدر آباد میں 5 سال سے 11 سال کی عمر کے 23 لاکھ 80 ہزار بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم کے آخری روز 20 لاکھ کا ہندسہ عبور کر لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اہم پیش رفت سے صوبائی انتظامیہ کی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی امیدیں بڑھ گئیں جنہوں نے باقی رہ جانے والے بچوں کے لیے مہم کو ایک روز کے لیے آگے بڑھا دیا۔

محکمہ صحت سندھ کے عہدیداروں نے بتایا کہ بچوں کے لیے ویکسی نیشن مہم 19 ستمبر کو شروع کی گئی تھی اور 24 ستمبر کو ختم ہونی تھی تاہم اب ان اضلاع میں یہ مہم ایک اور دن تک کے لیے بڑھا دی گئی ہے جہاں بچے تاحال ویکسی نیشن سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

سندھ کے ’ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن‘ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد میمن نے کہا کہ ’جمعے تک کراچی ڈویژن اور ضلع حیدر آباد کے ساتوں اضلاع میں کُل 10 لاکھ 95 ہزار بچوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’لہٰذا آج ہفتے کے اختتام تک ہم یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ یہ تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور مہم کو مزید ایک دن تک بڑھانے کے بعد اتوار تک اس میں مزید اضافہ ہو جائے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کراچی اور حیدر آباد میں ویکسی نیشن کے لیے مقررہ ہدف تک پہنچنا اب ممکن نظر آرہا ہے، ہمیں والدین کی جانب سے بہت مثبت ردعمل ملا ہے جو رضامندی کے ساتھ ویکسی نیشن کے لیے تعاون کر رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کل سے آغاز ہوگا

سندھ حکومت نے دیگر صوبوں کی طرح 19 ستمبر کو کراچی اور حیدر آباد میں 5 سے 11 سال کی عمر کے 23 لاکھ 80 ہزار بچوں کی کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا تھا، 24 ستمبر تک مطلوبہ ہدف کی 81 فیصد حاصل کر لیا گیا۔

مہم کے دوران حکام نے والدین کی جانب سے بھرپور تعاون کا مشاہدہ کیا، والدین کی انتہائی قلیل تعداد نے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ’آج اتوار کو مہم کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد ویکسین کی دوسری خوراک کی مہم 3 ہفتوں کے بعد شروع کی جائے گی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’فعال ویکسی نیشن مہم کے لیے اسکول اہم مرکز بنے ہوئے ہیں، اسکولوں میں داخل نہ ہونے والے بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے گھر گھر مہم بھی چلائی جارہی ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024