• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم قازقستان پہنچ گئے

شائع October 12, 2022
کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ہے — فوٹو: ٹوئٹر
کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ہے — فوٹو: ٹوئٹر
قازقستان کے نائب وزیراعظم نور سلطان بایوف نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا — فوٹو: ٹوئٹر
قازقستان کے نائب وزیراعظم نور سلطان بایوف نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا — فوٹو: ٹوئٹر
وزیر اعظم 13 اکتوبر 2022 کو سیکا کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے — فوٹو: ٹوئٹر
وزیر اعظم 13 اکتوبر 2022 کو سیکا کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے — فوٹو: ٹوئٹر

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے جہاں وہ ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات (سیکا) پر چھٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سمیت دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات (سیکا) کی چھٹے سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے کازقستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، انہیں یقین ہے کہ سیکا ایشیا کی نئی اقتصادی تعاون اور سیکیورٹی کے لیے اقدامات کے فروغ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے، دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے، جبکہ وہ علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر بھی اجاگر کریں گے۔

سیکا، بین الحکومتی ادارہ ہے جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں، پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے، یہ فورم 1992 میں قائم ہوا اور اس کا مقصد ایشیا میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

مزیدپڑھیں: پاکستان-قازقستان کے وفود کی سطح پر مذاکرات

دفتر خارجہ کے دفتر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے جہاں وزیر اعظم کل (13 اکتوبر) کو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف عالمی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی اجاگر کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں شہباز شریف ایشیائی ممالک کے ساتھ مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے سیکا کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

چھٹے سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے سیکا کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملات بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم قازقستان پہنچ گئے

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقائی استحکام کے مقاصد کو فروغ دینے کے لیے سیکا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

دفتر خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ’سیکا 5 شعبوں میں اعتماد کو فروغ دیتا ہے جن میں اقتصادی جہت، ماحولیاتی جہت، انسانی جہت، نئے چیلنجز اور خطرات، فوجی اور سیاسی جہت شامل ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ سیکا کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت سیکا چارٹر کے مقاصد کے تحت ایشیائی روابط اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی اہمیت واضح کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024