• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نوشہرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق

شائع December 3, 2022
نوشہرہ میں پولیس وین پر فائرنگ کی گئی—فوٹو: ڈان نیوز
نوشہرہ میں پولیس وین پر فائرنگ کی گئی—فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ کے ضلع اکوڑہ خٹک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

نوشہرہ پولیس کے ترجمان درانی نے کہا کہ حملے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے اور مقتولین کو پولیس وین میں نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے فوری بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے میں گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ تلاشی کا عمل جاری ہے اور ساتھ پولیس واقعے اور مقتولین کے بارے میں تفصیلات جمع کر رہی ہے۔

ریسکیو 1122 نے نوشہرہ میں پولیس پر فائرنگ کے واقعے کے بارے میں بتایا کہ کنٹرول روم کو اکوڑہ خٹک سریا خیل پولیس چوکی میں پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی اور فوری طور ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی شناخت مرزا اکوڑہ خٹک تھانے کے دو کانسٹیبل منظور، امان اللہ اور وین ڈرائیور ایاز کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ نوشہرہ کی میڈیکل ٹیموں نے تمام جاں بحق اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیا اور آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

محمود خان نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق اہلکاروں کے لیے دعا اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ رواں برس اگست میں خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ نئی آبادی میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود کچہ گرہ میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اچانک فائرنگ شروع کی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل نثار اور پیر رحمٰن کے نام سے ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024