• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

موسم سرما کی اُداسی کم کرنے والی غذائیں

شائع December 5, 2022
تصویر: شٹر اسٹاک
تصویر: شٹر اسٹاک

موسم سرما کے دوران اکثر یہ بات دیکھنے میں آتی ہے کہ لوگ یاسیت یا اُداسی کا شکار ہوجاتے ہیں، ماہرین اس اداس کیفیت کی وجہ موسم کی تبدیلی اور دن کی روشنی میں کمی کو قرار دیتے ہیں۔

مگر آپ پریشان نہ ہوں، آپ ذیل میں مندرج چار صحت مند غذاؤں کے استعمال سے موسم کی اس تبدیلی اور اس کے مزاج پر منفی اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

مارچوبہ

مارچوبہ ایک ایسی سبزی ہے جس میں فولک ایسڈ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس میں موجود پریٹین آپ کے خون میں موجود سیروٹونین کی ضروری مقدار کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جو آپ کے مزاج کو بہت حد تک اچھا رکھ سکتی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مارچوبہ سے مشابہہ سبزی کے استعمال سے بھی ڈپریشن کو کم کیا جاسکتا ہے اور اگر آپ ڈپریشن سے بچاؤ کے لیے ادویات کا استعمال کرتے ہیں تو یہ ان کی ضرورت کو بتدریج کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں موجود فولیٹ آپ کو اُداسی کے موسم میں بھی ملنسار بنا دیتا ہے۔

دہی

دہی کی خوبی یہ ہے کہ اس میں دودھ سے زیادہ کیلشیم پایا جاتا ہے۔ کیلشیم میں موڈ کو اچھا رکھنے والے نیرو ٹرانسمیٹر ہوتے ہیں جس سے آپ کے جسم میں موجود بے چینی، ڈپریشن اور چڑچڑے پن کو قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

دہی میں ایسے جسم دوست ایسڈ پائے جاتے ہیں جو آپ کے جسم میں میٹابولک سسٹم کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور یہ جسم میں موجود فالتو چربی کو کم کرنے میں بھی موثر ہے۔

سارڈین یا چھوٹی مچھلیاں

سارڈین یا چھوٹی مچھلیوں میں بہت بڑی تعداد میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو آپ کے ذہن پر اثر انداز ہو کر موڈ کو خوش رکھنے کے لیے مؤثر ہے۔

سارڈین میں ایسے غذائی اجزا موجود ہے جس کے زیادہ استعمال سے آپ کے جسم میں ڈپریشن کے ہارمونز کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اُداسی کے اس سرد موسم میں سارڈین کا استعمال گھبراہٹ کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔


آرٹیکل کی مصنفہ صبا گل حسن نیوٹریشنسٹ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024